سی ایم ہیلپ لائن پر شکایت سے ناراض سی ای او نے کسان کو بیلٹ سے پیٹا

یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے گنا ڈیویژن کے چاچوڑا ضلع پنچایت کا ہے جہاں ایک کسان کے ذریعے سی ایم ہیلپ لائن پر شکایت سے ناراض سی ای او نے کسان کو بیلٹ سے پیٹا

<div class="paragraphs"><p>کسان کے ساتھ مارپیٹ : تصویر / ویڈیو گریب</p></div>

کسان کے ساتھ مارپیٹ : تصویر / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے گنا میں سی ایم ہیلپ لائن پر شکایت کرنا کسان کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوا۔ اس ’جرم‘ کے پاداش میں ضلع پنچایت کے سی ای او صاحب نے اس کسان کو نہ صرف باتھ روم میں بند کردیا بلکہ بلیٹ سے اس کی جم کر پٹائی بھی کی۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں سی او صاحب اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اس کسان کو کالر سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق یہ واقعہ چاچوڑا ضلع پنچایت کا ہے۔ کسان کا نام بھگوت مینا ہے جو موہن پور کا رہنے والا ہے۔ بھگوت مینا نے بتایا کہ 28 فروری کی دوپہر تقریباً 12.30 بجے وہ ضلع پنچایت چاچوڑا میں سی ایم ہیلپ لائن پر کی گئی اپنی شکایت کی پیش رفت کے بارے میں معلومات لینے گیا تھا۔ کسان کے مطابق 3.50 لاکھ روپئے کی لاگت سے ’کپل دھارا‘ اسکیم کے تحت کنواں کھودا جانا تھا جس کی رقم منظور کی گئی تھی۔ مگر کنواں صرف کاغذ پر ہی رہ گیا۔ کپل دھارا اسکیم میں گھوٹالہ کرتے ہوئے سرپنچ اور سکرٹیری نے کنویں کی رقم بینک سے نکال لی۔ میں نے اس کی شکایت سی ایم ہیلپ لائن پر کر دی تو سی او صاحب ناراض ہوگئے۔ انہوں نے شکایت واپس لینے کے لیے کہا لیکن میں نے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔


ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ بیک فٹ پر ہے۔ ضلع پنچایت کے سی ای او پرتھم کوشک نے اس کی تحقیقات کے بعد کارروائی کرنے کے لیے کہا ہے۔ واضح رہے کہ  چاچوڑا ضلع پنچایت میں تعینات سی ای او گگن باجپئی اس سے قبل شیو پوری ضلع میں اپنی پوسٹنگ کے دوران بھی تنازعات میں رہے ہیں۔ شیو پوری ضلع کے پوہری میں رہتے ہوئے انہوں نے ’سنبل‘ اسکیم میں بڑا گھپلہ کیا تھا۔ ان کے علاوہ دیگر سی ای او سمیت 5 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ یہ گھوٹالہ مدھیہ پردیش بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرز بورڈ، بھوپال کی طرف سے رجسٹرڈ ورکرس کو دی جانے والی امدادی رقم میں کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں زندہ لوگوں کو مردہ بتاکر ان کے حصے کی رقم ہڑپ لی گئی تھی۔ سی ای او کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ان کا تبادلہ گنا ضلع میں کر دیا گیا تھا۔

چاچوڑہ ضلع پنچایت دفتر میں کسان کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ دگ وجیہ سنگھ کے ’ایکس‘ پر لکھنے کے بعد ضلع پنچایت سی ای او کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جبکہ کسان کے خلاف بھی کراس کیس درج کیا گیا ہے۔ کسان کے خلاف دفعہ 353,185,323,294 کے تحت اور سی ای او گگن باجپئی کے خلاف دفعہ 323، 294، 342، 34 کے تحت کسان کو  یرغمال بنا کر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔


کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ دگ وجئے سنگھ نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ  ’’گنا-چاچوڑا علاقے میں موہن پور کے بھگوت مینا کے ذریعے سی ایم ہلیپ لائن نہ کاٹے جانے کی وجہ سے ضلع پنچایت چاچوڑا کے سی او گگن باچپئی پر بھگوت مینا کا الزام ہے کہ اسے باتھ روم میں لے جا کر پہلے بیلٹ، لات و گھونسوں سے اس کی پٹائی کی گئی، پھر سرعام کالر پکڑ کر با ہر لائے۔ ریاستی حکومت کو سی ایم ہیلپ لائن کو بند کر دینی چاہئے، کیونکہ بی جے پی حکومت میں افسران کا متاثرین پر حملہ کرنا عام ہو گیا ہے۔ مجھے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ اگر یہ سچ ہے تو ایسے بے لگام افسر سی ای او ضلع پنچایت کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔