ناگالینڈ میں فوجیوں کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں سے متعلق جانچ رپورٹ جلد سامنے آ جائے گی: جنرل نرونے

جنرل نرونے نے کہا کہ فوج اس معاملے میں ایس آئی ٹی کی جانچ میں مکمل تعاون کر رہی ہے، ملک کے قوانین ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، فوج ان کی پاسداری کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

آر می چیف جنرل منوج مکنڈ نارونے، تصویر آئی اے این ایس
آر می چیف جنرل منوج مکنڈ نارونے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے نے بدھ کے روز کہا کہ ناگالینڈ میں فوج کے خصوصی دستے کے ہاتھوں ہلاکتوں کے واقعہ کے تعلق سے فوج کی جانچ ٹیم کی رپورٹ ایک دو دن میں آ جائے گی اور اس کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جنرل نرونے نے ایک خصوصی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ضلع مون میں فوج کے دستوں کے ہاتھوں شہریوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد میجر جنرل کی سربراہی میں جانچ کا حکم دیا گیا تھا۔ کورٹ آف انکوائری کی رپورٹ ایک دو دن میں موصول ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔


جنرل نرونے نے کہا کہ فوج اس معاملے میں ایس آئی ٹی کی جانچ میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ملک کے قوانین ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ فوج ان کی پاسداری کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ گزشتہ چار دسمبر کے واقعے میں آرمی کمانڈوز کی ایک ٹیم کی کارروائی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 6 مزدور مارے گئے تھے۔ فوجی حکام نے کہا تھا کہ اس دستے نے کچھ لوگوں کو غلطی سے دہشت گرد سمجھ کر گولی چلا دی تھی۔ وہیں اس واقعے کے بعد گاؤں والوں نے اس دستے کو گھیر کر اس پر حملہ کر دیا تھا اور اس افراتفری میں کچھ اور لوگ مارے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔