بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتیں چار ماہ کی نچلی سطح پر، لیکن...

ہفتے کے روز ہندوستان میں نہ تو ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی ہوئی، اور نہ ہی پٹرول کی قیمت گھٹائی گئی۔ پٹرول کی قیمت تو گزشتہ 34 دنوں سے جوں کی توں ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی بازارمیں تیل کی قیمتوں کے چار ماہ کی نچلی سطح پر آنے کے باوجود ہفتے کے روز ہندوستان میں نہ تو ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی ہوئی، اور نہ ہی پٹرول کی قیمت گھٹائی گئی۔ پٹرول کی قیمت تو گزشتہ 34 دنوں سے مستحکم ہے۔ بدھ کے روز چار ماہ بعد ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر رہا، وہیں ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.27 روپے فی لیٹر پر آگیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.27 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کے سب سے بڑا صارف امریکہ میں خام تیل کی مانگ اس طرح سے نہیں بڑھ رہی ہے جس کی امید تھی۔ فیڈرل ریزرو نے کووڈ -19 کو دیئے جا رہے پیکج کو ختم کرنے کے اشارے دیئے ہیں۔ اس سے خام تیل میں جمعرات کو بھی گراوٹ آئی۔ کل کاروبار ختم ہوتے وقت برینٹ کروڈ 1.78 ڈالر فی بیرل کی کمی سے 66.45 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ بھی 1.67 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 63.79 ڈالر پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔