مہنگائی بڑھ رہی ہے اور کسانوں کو ان کی پیداوار کی صحیح قیمت نہیں مل رہی: کانگریس

کانگریس پارٹی نے مہنگائی کے حوالہ سے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کسانوں کو ان کی فصلوں کی واجب قیمت نہیں مل پا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے مہنگائی کے حوالہ سے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کسانوں کو ان کی فصلوں کی واجب قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا ’’مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ سبزیوں، آٹا، چاول، دالوں سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 1.5 ماہ میں پلیٹ 28 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف کسانوں کو ان کی پیداوار کی صحیح قیمت نہیں مل رہی۔ ایم ایس پی کا وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا۔ کسان کم قیمت پر اناج بیچنے پر مجبور ہیں لیکن جیسے ہی زرعی مصنوعات سرمایہ داروں کے گوداموں میں پہنچتی ہیں ان کی قیمتیں اچانک بڑھ جاتی ہیں۔‘‘


جے رام رمیش نے کہا ‘‘پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی میں 40 فیصد اضافے کی وجہ سے ناسک میں ایشیا کی سب سے بڑی پیاز مارکیٹ بند ہے۔ عوام بھی اب سمجھ چکے ہیں کہ اس حکومت کی ساری توجہ صرف وزیر اعظم کی شبیہ بچانے اور اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے پر ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔