ڈبل انجن کی حکومت میں مہنگائی اور بدعنوانی ’ڈبل‘ ہوگئی: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی اور بدعنوانی ڈبل انجن حکومت میں ڈبل ہوگئی ہے۔ پارٹی نے صوبہ کے نظم ونسق کو تباہ کر دیا ہے۔ مجرمین اور مافیا کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پولیس ان کے لئے پچ تیار کر رہی ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر ٹوئٹر @samajwadiparty
اکھلیش یادو، تصویر ٹوئٹر @samajwadiparty
user

یو این آئی

فیروزآباد: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ مہنگائی اور بدعنوانی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ڈبل انجن حکومت میں’ڈبل‘ (دوگنی) ہوگئی ہے اور پارٹی نے ریاست کے نظم ونسق کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی اور بدعنوانی ڈبل انجن حکومت میں ڈبل ہوگئی ہے۔ پارٹی نے صوبہ کے نظم ونسق کو تباہ کر دیا ہے۔ مجرمین اور مافیا کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پولیس ان کے لئے پچ تیار کر رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے دعوی کیا کہ پولیس بی جے پی حکومت میں کنٹرول سے باہر ہے۔ ’غنڈہ گردی اور کرائم میں پولیس بذات خود شریک ہے۔ ایک آئی پی ایس ابھی تک فرار ہے۔ گوکھپور میں ایک کاروباری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ مملکتی وزیر داخلہ کا بیٹا کسانوں کے قافلے پر گاڑی دوڑا دیتا ہے۔ اس طرح کے واقعات دنیا میں اور کہیں وقوع پذیر نہیں ہوتے ہوں گے۔


اکھلیش نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور گھوٹالے وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔ گجرات کے ایک کاروبار نے 28 بینکوں سے 22 ہزار کروڑ روپئے لئے اور فرار ہوگئے۔ یہ رقم غریب عوام، کسان اور محنت کشوں کی ہے۔ یہ لوگ اپنی محنت کی کمائی کی رقم بینک میں رکھتے ہیں اور بڑے سرمایہ کار اسے لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوپی الیکشن ملک کے لئے ایک بڑا الیکشن ہے۔ یہ ملک کے ساتھ ساتھ ریاست کے سیاسی سمت کو طے کرے گا۔ یہ الیکشن کسانوں اور نوجوانوں کے مستقبل کا ہے۔ یہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کا الیکشن ہے۔ بی جے پی بابا صاحب کے آئین کو ترمیم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ہم ملک اور آئین کی تحفظ کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے مقامی پارٹیوں سے اتحاد کیا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ اتحاد یوپی میں حکومت سازی کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔