پنجاب سے پرینکا گاندھی کا عآپ پر حملہ- کہا ’آر ایس ایس سے پیدا ہوئی ہے‘

پرینکا گاندھی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کہاں سے ابھری ہے؟ وہ آر ایس ایس سے نکلی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر خود کہتے ہیں کہ ہم بی جے پی سے بڑے بی جے پی ہیں

پرینکا گاندھی / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCIndia
پرینکا گاندھی / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پنجاب کے کوٹ کپورہ میں عام آدمی پارٹی پر بڑا حملہ کیا ہے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کہاں سے ابھری ہے؟ وہ آر ایس ایس سے نکلی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر خود کہتے ہیں کہ ہم بی جے پی سے بڑے بی جے پی ہیں۔

کوٹ کپورہ میں 'نوی سوچ، نوا پنجاب' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے عام آدمی پارٹی پر سخت نشانہ لگایا ہے۔ کیجریوال حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں تعلیمی اور صحت کے اداروں کے نام پر کچھ نہیں ہے۔ سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کے بارے میں حقیقت جاننا ضروری ہے۔


کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ’’ہماری یہاں 5 سال سے حکومت ہے۔ یہ درست ہے کہ اس حکومت میں کچھ کوتاہیاں تھیں۔ بہت سے راستے میں بھٹک گئے۔ یہ حکومت پنجاب سے چلنا بند ہو گئی تھی۔ یہاں کی حکومت دہلی سے چل رہی تھی اور دہلی سے کانگریس نہیں بلکہ بی جے پی اسے چلا رہی تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔