رام مندر چندے کے لئے صنعت کاروں کو دھمکایا جا رہا ہے: ڈوٹاسرا

ڈوٹاسرا نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لئے صنعت کار جو چندہ دے رہے ہیں اسے کم بتاتے ہوئے یہ لوگ زیادہ مطالبہ کر رہے ہیں اور نہ دینے پر سرکاری ای ڈی جیسی ایجنسیوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

گووند سنگھ ڈوٹاسرا، تصویر آئی اے این ایس
گووند سنگھ ڈوٹاسرا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چتوڑ گڑھ: راجستھان کانگریس ریاستی صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ رام مندر کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے صنعت کاروں کو دھمکایا جا رہا ہے۔ گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے جمعہ کی دیر شام یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں رام مندر تعمیر کے لئے چندہ جمع کرنے کی مہم چلانے والی تنظیموں کا نام لئے بغیر الزام لگایا کہ مندر کی تعمیر کے لئے صنعت کار جو چندہ دے رہے ہیں اسے کم بتاتے ہوئے یہ لوگ زیادہ مطالبہ کر رہے ہیں اور نہ دینے پر سرکاری ای ڈی جیسی ایجنسیوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جو پہلے چندہ لیا تھا وہ کہاں گیا۔

گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے دہلی میں ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے ہنگامے کا ذمہ دار مرکزی حکومت کو ہی ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پولیس کے ذریعہ سے کسانوں کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت انگریزوں سے بھی بدتر حالات ملک کے بنا چکی ہے۔ مہنگائی کے نام پر حکومت بنانے والے نریندر مودی کی حکومت میں آج مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور حکومت غریب لوگوں کی فکر کرنے کی جگہ اپنے ان دو تین کارپوریٹ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے کام میں لگی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔