اسرائیلی سفارتخانہ: دھماکہ کی جگہ سے ملے لیٹر میں اس دھماکے کو ’ٹریلر‘ بتایا

راجدھانی دہلی میں کل شام اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر ہوئے دھماکہ سے خوف کا ماحول ہے۔ دہلی پولیس نے پورے علاقہ میں چوکسی بڑھا دی ہے اور ملزمین کو پکڑنے کے لئے چھاپہ ماری کی جاری ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے آج صبح اسرائیلی سفارتخانہ کے پاس اس جگہ کا دورہ کیا جہاں کل دھماکہ ہوا تھا۔ ٹیم دھماکہ کی جانچ کر رہی ہے اور اس سے متعلق ثبوت جمع کر رہی ہے۔ اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق کہا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق جانچ کے دوران پولیس کو ایک لیٹر ملا ہے اور اس لیٹر میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک ’ٹریلر‘ تھا۔ واضح رہے اس لیٹر میں دو ایرانیوں کے قتل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

شائع خبر کے مطابق دہلی پولیس اور جانچ ایجنسیاں کئی جگہ پر جانچ کے لئے جا رہی ہے۔ حال ہی میں تہران کے قریب ایران کے ایک بڑے نیوکلیر سائنسٹسٹ کا قتل ہوا تھا اور ایران نے اس کے لئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ یہ قتل 30 نومبر 2020 کو ہوا تھا اور اس کے لئے ایرانی صدر نے سیدھے طور پر اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس دوران دہلی کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بات کی اور اسرائیلی سفارتخانہ کے تمام اسٹاف کو پوری حفاظت پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔