اندور میں ریکارڈ 737 کورونا کے نئے کیسز، دو افراد کی موت

ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر بی ایس سَیتیا نے بتایا کہ ہفتے کے روز 4727 سیمپل کے ٹیسٹ میں 15.59 کی اوسط شرح سے 737 متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں۔ ہفتے کے روز 301 متاثرین کو علاج کے بعد صحتیاب قرار دیا گیا۔

اندور شہر / آئی اے این ایس
اندور شہر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اندور: مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے 737 ریکارڈ نئے کیسز ایک ہی دن میں سامنے آنے کے علاوہ یہاں دو متاثرہ افراد کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ نتیجتاً فعال کیسز (ایکٹیو کیسز) کی تعداد بڑھ کر 5209 تک جا پہنچی ہے۔

ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) بی ایس سَیتیا نے بتایا کہ ہفتے کے روز 4727 سیمپل کے ٹیسٹ میں 15.59 کی اوسط شرح سے 737 متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں۔ ہفتے کے روز 301 متاثرین کو علاج کے بعد صحتیاب قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز 3291 آر ٹی پی سی آر اور 1022 ریپڈ ایٹیجن ٹیسٹ کے لیے مشتبہ افراد کے سیمپل بھی یکجا کیے گئے ہیں۔ ان کا ٹیسٹ کرکے رپورٹ آج جاری کی جا سکتی ہے۔


ضلع میں اب تک 945012 مشتبہ افراد کے سیمپل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ان میں سامنے آئے 72436 متاثرین میں سے 66256 کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔ کل 971 متاثرین کی موت علاج کے دوران درج کی گئی ہے۔ ضلع میں اب تک کورونا کی اوسط متاثر ہونے کی شرح 7.66، صحتیاب ہونے والوں کی شرح 91.46 اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔