ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل فون تیار کرنے والا ملک بن گیا

موبائل فون کا پروڈکشن 18,900 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2024 میں 4.10 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے، جس میں 20 گنا سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>موبائیل فون کی علامتی تصویر</p></div>

موبائیل فون کی علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں موبائل فون کے پروڈکشن میں اضافے کو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کامیابی کی ایک بے مثال کہانی کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے  جب کہ دس سال قبل میں ملک میں فروخت ہونے والے تمام موبائل فون میں سے 78 فیصد درآمد کیے جاتے تھے اور آج 97 فیصد موبائل فون ہندوستان میں تیار کیے جاتے ہیں۔

صنعتی تنظیم انڈیا سیلولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن (آئی سی ای اے) کے مطابق مالیت کے لحاظ سے موبائل فون کا پروڈکشن 18,900 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2024 میں 4.10 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے، جس میں 20 گنا سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سال2014-15 میں ہندوستان سے موبائل فون کی برآمدات محض 1,556 کروڑ روپے تھی جبکہ رواں سال کے اختتام تک 1,20,000 کروڑ روپے کی تخمینی برآمد کی توقع ہے۔ اس برآمدی نمو کی وجہ سے موبائل فون ایک اکائی کے طور پر ہندوستان کی 5ویں سب سے بڑی برآمداتی پروڈکٹ بن گئی ہے۔


مئی 2017 میں ہندوستانی حکومت نے موبائل ہینڈ سیٹ کی گھریلو پیداوار کو فروغ دینے کے لیے مرحلہ وارمینوفیکچرنگ پروگرام (پی ایم پی) کا اعلان کیا تھا۔ اس اقدام نے ہندوستان میں ایک مضبوط دیسی موبائل مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں مدد کی اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کو ترغیب دی، جس کی وجہ سے ہندوستان آج دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل فون تیار کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ (ایل ایس ای ایم) اور آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے پروڈکشن سے منسلک ترغیبی اسکیم ہندوستان کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے ایک مسابقتی منزل بنانے کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔ اس نے معروف عالمی کنٹریکٹ مینوفیکچرر بشمول فاکسکان، پیگاٹرون، رائزنگ اسٹار اور وسٹرون کو ہندوستان میں پیداواری یونٹ قائم کرنے کے لیے راغب کیا۔ دوسری جانب سام سنگ نوئیڈا میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون فیکٹری چلا رہی ہے۔


اسمارٹ فون کے شعبے میں ایپل اور سام سنگ نے ملک سے موبائل فون کی برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستان کے تیار کردہ آلات بڑی مقدار میں برطانیہ، نیدرلینڈ، آسٹریا اور اٹلی کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ اور جنوبی امریکی بازاروں میں برآمد کیے جا رہے ہیں۔ ایک بڑی گھریلو مارکیٹ اور بڑھتی ہوئی برآمداتی منڈی کے ساتھ ہندوستان میں موبائل فون اور الیکٹرانکس کی تیاری کا نقطہ نظر حوصلہ افزا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔