ٹرینوں میں گٹکا و پان کے داغ، ریلوے پر صفائی کا سالانہ 1200 کروڑ کا بوجھ!

ٹرینوں میں ایسے بہت سے مسافر ملیں گے جو منھ میں گٹکا یا پان لے کر گھومتے ہیں اورجہاں موقع ملتا ہے تھوک مارتے ہیں۔ یہ تھوک کر تو چلے جاتے ہیں لیکن ان کی گندگی کو محکمہ ریلوے صاف کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ریل، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ریل، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گٹکا، پان و دیگر تمباکو کی مصنوعات کا استعمال یوں تو ویسے ہی معیوب ہوتا ہے لیکن اگر یہ ٹرینوں میں سفر کے دوران گندگی کا باعث بننے لگے تو اس کی معیوبیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہم میں سے بہت سے لوگ اس معیوبیت کی وجہ بن رہے ہیں اور ہمارے ذریعے کی گئی گندگی کو صاف کرنے کے لیے محکمہ ریلوے کو سالانہ 12سو کروڑ روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔

انڈین ریلوے دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ریلوے نظام ہے جس سے روزانہ تقریباً 2.5 کروڑ مسافر سفر کرتے ہیں۔ ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو ریلوے کو آمد و رفت کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی لائف لائن بھی کہا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ لائف لاںن آلودگی کے معاملے میں ہنوز ایک سنگین مسئلے سے دوچار ہے اور وہ مسئلہ ہے ٹرینوں و اسٹیشنوں پر گٹکا و پان وغیرہ کی گندگی کا۔ ریلوے میں گٹکا کھا کر تھوکنا آج بھی نہیں رکا ہوا ہے اور جس کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو صرف گٹکوں کے داغ صاف کرنے کے لیے اتنی خطیر رقم خرچ کرنی پڑتی ہے۔


ریلوے قانون کے مطابق سگریٹ یا شراب نوشی کے بعد ٹرین میں سوار نہیں ہوا جا سکتا لیکن گٹکا یا پان کھا کر ضرور سوار ہوا جا سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کو ایسے بہت سے مسافر ملیں گے جو منھ میں گٹکا یا پان لے کر گھومتے ہیں اور جہاں انہیں موقع ملتا ہے تھوک مارتے ہیں۔ یہ مسافر اپنا سفر مکمل کر کے تو چلے جاتے ہیں لیکن ان کے تھوکے ہوئے گٹکے و پان کے داغ موجود رہ جاتے ہیں جنہیں محکمہ ریلوے صاف کرتا ہے۔ محکمہ ریلوے نے 2021 کا اعداد و شمار جاری کیا ہے جس میں یہ بتایا ہے کہ صرف گٹکا و پان کے داغوں کو صاف کرنے کے لیے ریلوے کو 12 کروڑ روپے خرچ کرنے پڑے ہیں۔

یہ  تو رہا گٹکا کر کھا کر تھوکنے والوں کی گندگی کو صاف کرنے کے لیے ریلوے کا خرچ، مگر گٹکا و پان خوروں میں یہ بیداری لانے کے لیے کہ وہ ٹرینوں میں گٹکا کھا کر سفر نہ کریں اور ٹرینوں میں نہ تھوکیں، کروڑ روپے کے اشتہار دینے پڑتے ہیں۔ ان کروڑ ہا روپے کے اخراجات کے باوجود لوگ ٹرینوں میں نہ صرف گٹکا کھا کر سفر کرتے ہیں بلکہ ٹرینوں کو ہی گندہ کرتے ہیں جنہیں صاف کرنے کے لیے محکمہ ریلوے  کو اتنی بڑی رقم صرف کرنی پڑتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔