کرناٹک میں ’حلال‘ کے خلاف ہندو تنظیموں نے چھیڑی تحریک، مصدقہ مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

ہندو جن جاگرتی سمیتی نے 16 اکتوبر کو ایک اینٹی حلال کنونشن کا انعقاد کیا اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئی بھی حلال مصدقہ مصنوعات نہ خریدیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک میں ہندو تنظیموں نے ایک مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دیوالی کے تہوار کے موسم میں منگل سے حلال مصدقہ مصنوعات (حلال سرٹیفائیڈ پروڈکٹ) کا بائیکاٹ کریں۔ یہ تنظیمیں حلال سرٹیفیکیشن سے نجات کے لیے بھی تحریک چلا رہی ہیں۔

ہندو جن جاگرتی سمیتی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑا نے اعلان کیا تھا کہ پرکاش پرو (دیوالی) کے موقع پر حلال کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔ تحریک کے تحت لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ پٹاخے، تہوار کی مصنوعات اور حلال سرٹیفیکیشن والے گوشت خریدنے سے گریز کریں۔ نیز اس طرح کی چیزوں کا خریداری کے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ حلال مصنوعات نہ لیں۔


ہندو جن جاگرتی سمیتی نے 16 اکتوبر کو ایک اینٹی حلال کنونشن کا انعقاد کیا اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئی بھی حلال مصدقہ مصنوعات نہ خریدیں۔ دریں اثنا، کرناٹک پولیس اس معاملہ پر سنجیدہ ہے اور معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ریاست بھر میں سخت نگرانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔