جیسلمیر میں نیرو مودی کی چار کمپنیوں کو ای ڈی نے کیا منسلک

نیرو مودی کی 4 کمپنیوں کی ان 12 ونڈ مل یونٹ کو اینرکن انڈیا لمیٹڈ اس وقت ونڈورلڈ کمپنی نے 2011 میں تقریبا 52.8 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جیسلمیر: پنجاب نیشنل بینک گھپلہ کے کلیدی ملزم نیرو مودی کی چار کمپنیوں کی جیسلمیر میں لگی ہوئی 12 ونڈ مل یونٹوں کو ممبئی سے آنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی ٹیم نے اپنے قبضے میں اٹیچ کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق 52.80 کروڑ روپے کی لاگت والی ان 12 ونڈ ملوں سے تقریباً تین سے چار کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ان میں ڈائمنڈ آر یو ایس، سولر ایکسپورٹ، میشل مرچینڈائزنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور اسٹیلر ڈائمنڈ کی ہر ایک 800 میگاواٹ کی 3-3 ونڈ مل یونٹوں، کل 9.6 میگاواٹ کی 12 ونڈ مل یونٹیں، جیسلمیر کے علاقے آکل جودھا میں بھو کیٹا گاؤں کے قریب واقع ہیں۔


نیرو مودی کی 4 کمپنیوں کی ان 12 ونڈ مل یونٹ کو اینرکن انڈیا لمیٹڈ اس وقت ونڈورلڈ کمپنی نے 2011 میں تقریبا 52.8 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز ممبئی کی ایک خصوصی ٹیم نے ان 12 ونڈ ملوں کی باقاعدہ فوٹو گرافی کی اور انہیں منسلک کیا۔ ای ڈی کے سرکاری ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ میں بھی اس کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

دوسری جانب، جیسلمر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اوم پرکاش وشنوئی نے بتایا کہ ای ڈی کی خصوصی ٹیم آنے کے بارے میں ضلع انتظامیہ کے پاس کوئی معلومات نہیں ہے اور نہ ہی ان کا ضلع انتظامیہ سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی پولیس کو کوئی اطلاع دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔