’ہمارا نام سورما بھوپالی ایسے ہی نہیں‘ جگدیپ نے زبردست انداز میں دوہرایا اپنا مشہور ڈائیلاگ

جگدیپ کیا ایک ویڈیو فین پیج نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، جس میں جگدیپ اپنا ڈائیلاگ یوں ادا کرتے ہیں، ’’آؤ ہنستے ہنستے، جاؤ ہنستے ہنستے۔ ہمارا نام بھی سورما بھوپالی ایسے ہی نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بالی وڈ کے مشہور اداکار اور اپنی اداکاری سے سب کو ہنسانے والے جگدیپ کا 81 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال سے بالی ووڈ انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں غم کا ماحول ہے۔ یوں تو جگدیپ نے کئی بالی ووڈ فلموں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ لیکن فلم شعلے میں ان کا سورما بھوپالی کا رول خوب پسند کیا گیا تھا۔ لوگوں کو ان کے ڈائیلاگ بھی بخوبی یاد ہیں۔ دریں اثنا ان کی ایک پرانی ویڈٖیو سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے، جس میں وہ سورما بھوپالی کا ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

جگدیپ کی یہ ویڈیو فین پیج نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے جس کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں جگدیپ اپنا ڈائیلاگ یوں ادا کرتے ہیں، ’’آؤ ہنستے ہنستے، جاؤ ہنستے ہنستے۔ ہمارا نام بھی سورما بھوپالی ایسے ہی نہیں ہے۔ اب آپ سمجھ لو۔‘‘ ویڈٖیو میں ڈائیلاگ بولتے ہوئے سید اشتیاق احمد جعفری عرف جگدیپ کا انداز کافی زبردست لگ رہا ہے۔ واضح رہے کہ جگدیپ جعفری کے انتقال پر اجے دیوگن، ریتیش دیشمکھ، انوپم کھیر، منوج باجپئی، آیوش کھورانا اور جانی لیور جیسے کئی اداکاروں نے ٹوئٹ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کی۔


جگدیپ نے تقریباً 400 فلموں میں کام کیا تھا۔ سید اشتیاق احمد جعفری عرف جگدیپ کا جنم 29 مارچ 1939 کو ہوا تھا۔ مشہور اداکار جاوید جعفری اور نوید جعفری ان کے بیٹے ہیں۔ جگدیپ نے اپنے فلمی کیرئر کی شروعات چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کی تھی اور وہ بی آر چوپڑا کی فلم افسانہ میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد اب دہلی دور نہیں، منا، آر پار، دو بیگھہ زمین اور ہم پنچھی ایک ڈال کے میں نظر آئے تھے۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے جگدیپ کو فلم ’ہم پنچھی ایک ڈال میں‘ ان کے بہترین کام کے لئے انہوں نے اپنا پرسنل اسٹاف گفٹ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔