غازی پور میں سپاہی نے بیوی اور سات بچوں کا گلا کاٹ کر کی خودکشی

سنیچر کی صبح کسی بات پر اس کی بیوی رینا دیوی (38) سے کسی بات پر کہا سنی ہوگئی اور غصہ میں آکر سپاہی نے اپنی بیوی کے سر اور گلے پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

غازی پور: اترپردیش میں غازی پور ضلع کے دلدار نگر علاقہ میں سنیچر کی صبح گھریلو تنازعہ کے سبب سپاہی نے بیوی اور سات بچوں کا گلا کاٹ دیا اور ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ میں جوڑے کی موت ہوگئی اور تین بچوں کی حالت نازک ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں اسیا گاوں کے باشندے منشی یادو (42) پریاگ راج میں تعینات تھے۔ اس کا گزشتہ جنوری میں فتح پور ٹرانسفر ہوا تھا اور وہ پولیس لائن میں آمد درج کرا کر بیماری کا بہانہ بناکر پانچ جنوری سے ہی میڈیکل چھٹی پر گھر آگیا تھا۔ وہ اپنے کنبہ کے ساتھ رات میں چھت پر سو رہا تھا۔

سنیچر کی صبح کسی بات پر اس کی بیوی رینا دیوی (38) سے کسی بات پر کہا سنی ہوگئی اور غصہ میں آکر سپاہی نے اپنی بیوی کے سر اور گلے پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ چیخنے کی آواز سن کر بیٹی نیہا (16)، ریتو (13)، نیتو (10) اور ورشا (8) کی نیند کھل گئی۔ ان کے شور مچانے پر سپاہی نے دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے انہیں بھی لہو لہان کر دیا۔ اس کے بعد سو رہی بیٹی (6)، کرشنا (2) اور شیام (7) پر بھی جان لیوا حملہ کرکے انہیں سنگین طورپر زخمی کر دیا۔


ذرائع نے بتایا کہ بچوں کے چیخنے کی آواز سن کر ملزم کے بڑے بھائی کی بیوی جائے موقع پر پہنچی۔ تمام کو لہولہان حالت میں دیکھ کر بے ہوش کر گر گئی۔ آواز سن کر گاوں والے موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا جہاں رینا دیوی کی علاج کے دوران موت ہوگئی جبکہ سدھا، کرشنا اور شیام کی حالت نازک ہے۔

اس کے بعد ملزم سپاہی منشی یادو نے ککہری ڈیرا کے سامنے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ فی الحال پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ تھانہ انچارج کملیش پال نے بتایا کہ واقعہ کی وجہ سے بادی النظر میں گھریلو تنازعہ لگ رہا ہے۔ ویسے معاملے کی تفتیش چل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔