غازی آباد کی دولت نگر کالونی میں سینکڑوں لوگ گھروں میں پھنسے، پانچ سے بارہ فٹ تک پانی میں ڈوبے گھر

غازی آباد کے لونی کی دولت نگر کالونی جہاں دو روز سے جاری بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

غازی آباد: غازی آباد کے لونی کی دولت نگر کالونی میں دو دن کی بارش کے بعد پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے اتوار کی رات 33 لوگوں کو بچایا تھا۔ کئی خاندان اب بھی اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں، جو 5 فٹ سے 12 فٹ تک پانی کے ڈوب چکے ہیں۔ علاقے لوگ تیراکی اور پانی میں داخل ہو کر گھروں سے باہر آنے اور جانے پر مجبورہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے نکالے گئے لوگوں کو قریبی شیلٹر ہوم میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

غازی آباد کے لونی اسمبلی حلقہ کی دولت نگر کالونی کافی ڈھلوان علاقے میں بنی ہے۔ تقریباً 60 سے 70 گھر ہوں گے جن میں دو سو سے 250 لوگ رہتے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے اتوار کی رات یہاں سے 33 لوگوں کو نکالا تھا۔ بہت سے لوگوں نے اپنی چھت پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ اب ایک بار پھر انتظامیہ اور پولیس کے لوگ آہستہ آہستہ یہاں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ جو لوگ گھروں میں ہیں ان سے گھر سے نکلنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اگر انہیں مدد کی ضرورت ہو تو وہ ای ڈی آر ایف ٹیم (NDRF) کو مطلع کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔