کورونا بحران میں ہوائی سفر کے دوران مسافروں کی بدسلوکی بڑھنے کا امکان، سرکلر جاری

ڈی جی سی اے نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے سبب ہوائی سفر کے دوران ہونے والی دقت اور وبا کے خوف کی وجہ سے مسافروں کے ذریعہ بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: شہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) نے متنبہ کیا ہے کہ کووڈ۔ 19 وبا کے سبب ہوائی سفر کے دوران ہونے والی دقت اور وبا کے خوف کی وجہ سے مسافروں کی بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ڈی جی سی اے نے اس کے پیش نظر ایک سرکلر جاری کرکے طیارے کے اندر نازیبا سلوک کرنے والے مسافروں سے نمٹنے کےلئے طیارہ خدمات کمپنیوں کو نئے معیاری عمل طے کرنے اور پائلٹ عملے کے ارکان کو اس کے مطابق تربیت دینے کے لئے کہا گیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کیبن کرو کو یہ بتایا جانا چاہیے کہ کورونا مدت کے دوران طیارے کے اندر انہیں کن حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مسافر فیس ماسک یا شیلڈ لگانے سے منع کرسکتے ہیں۔ مسافروں کے درمیان آپسی تکرار بڑھ سکتی ہے۔ مسافر نئے ضابطوں اور بڑھی ہوئی اسکریننگ، بورڈنگ میں تاخیر وغیرہ سے پریشان ہوسکتے ہیں۔ کووڈ۔ 19 کے ڈر سے مسافروں میں نوک جھونک بڑھ سکتی ہے خاص کر اس وقت جب کوئی مسافر تحفط کے ضابطوں پر عمل نہ کررہا ہو یا کسی مسافر میں کووڈ۔ 19 کی علامات نظر آئیں۔


جی جی سی اے نے کہا ہے کہ ان سبھی اسباب سے مسافروں کے ذریعہ دیگر مسافروں یا پائلٹ عملے کے ارکان کے ساتھ بے حسی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس نے طیارہ خدمت کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ کیبن کرو کو خصوصی تربیت دیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ مسافر طیارے کے اندر پورے وقت فیس ماسک لگانے اور صفائی ستھرائی جے صحت اور تحفظ سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کریں۔ اس نے کووڈ۔ 19 کے پیش نظر طیارے کے اندر نازیبا سلوک کرنے والے مسافروں سے نمٹنے کے لئے معیاری عمل طے کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔