کورونا: ہندوستان کے لیے خطرناک رہے گزشتہ 24 گھنٹے، تقریباً 17 ہزار نئے کیسز، مزید 418 اموات

مجموعی طور پر ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد 4.73 لاکھ پہنچ گئی ہے جب کہ مہلوکین کی مجموعی تعداد 14894 ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں اور روزانہ نئے مریضوں کے ریکارڈ معاملے درج کیے جا رہے ہیں۔ نئےمعاملوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اورپچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 16,922 نئے مریض آنے سے متاثرین کی تعداد 4.73 لاکھ کے پاس پہنچ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن کے 16,922 نئے معاملوں کے ساتھ کُل متاثرین کی تعداد بڑھکر 4,73,105 ہوگئی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 418 لوگوں کی موت کے ساتھ کُل متاثرین کی تعداد بڑھکر 14,894 ہوگئی ہے۔دوسری جانب اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی مدت میں 13,012 مریض ٹھیک ہوئے ہیں،جنہیں ملا کر اب تک کُل 2,71,697 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 1,86,514 فعال معاملے ہیں۔


کورونا کی وبا سے سب سےزیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3,890 معاملے درج کئے گئے اور 208 لوگوں کی موت ہوئی۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھکر 1,42,900 اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر6,739 ہوگئی ہے۔اس دوران ریاست میں انفیکشن کے معاملوں کے مقابلے میں زیادہ 4,161لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس کے بعد ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 73,792 ہوگئی ہے۔

راجدھانی دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے قہر برپا کیا ہوا ہے اور انفیکشن اور موت کی مسلسل بڑھتی تعداد کے ساتھ اب یہ ملک میں دوسرے مقام پر آ گئی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں 3,788 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ کُل تاثرین کی تعداد 70,390 ہوگئی۔اسی مدت میں 64 مریضوں کی موت ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 2,365 ہوگئی۔دارالحکومت میں 41,437 مریض ٹھیک ہوئے ہیں،جنہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔