ایچ ایس آئی نے عوام سے کی ’جانوروں کے طرز پر‘ دیوالی منانے کی اپیل

ایس ایچ آئی انڈیا کی مینجنگ ڈائریکٹر آلوک پرناسین گپتا نے کہا کہ ’’دیوالی لوگوں کے لیے خوشی و مسرت کا لمحہ ہے لیکن اکثر جانوروں کے لیے انتہائی تناﺅ اور پریشانی کی وجہ بن سکتے ہیں۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: روشنی کا تہوار دیوالی خوشیاں پھیلانے کے لئے ہے تو کیوں نہ اسے ہم اپنے چرندو پرند دوستوں کے موافق ہنگامہ سے پاک منائیں۔ حکومت ہند کی جانب سے دیئے گئے مشورے کے ساتھ ہیومن سوسائٹی انٹر نیشنل انڈیا (ایچ ایس آئی انڈیا) نے سبھی لوگوں سے ہنگامہ سے پاک اور جانوروں کے موافق دیوالی منانے کی درخوست کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال جوش وخروش کے ساتھ دیوالی منائی جاتی ہے، وہیں ہزاروں چرند و پرند، فضائی اور صوتی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے خوف زدہ، زخمی اور بے گھر ہوجاتے ہیں۔ تیز آواز کی وجہ سے ان کی سننے کی صلاحیت کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس کے علاوہ پٹاخوں سے نکلنے والی روشنی اور دھنواں بھی ان کی صحت کو خراب کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں جانوروں کی پناہ گاہوں میں ایسے بھاگے اور کھوئے ہوئے پالتو جانوروں کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، جو ڈرے ہوئے، متفکر، گھبرائے ہوئے اور اکثر جلے ہوئے ہوتے ہیں۔

ایس ایچ آئی انڈیا کی مینجنگ ڈائریکٹر آلوک پرنا سین گپتا نے کہا کہ ’دیوالی لوگوں کے لئے ایک خوشی ومسرت کا لمحہ ہے لیکن اکثر پالتو جانوروں اور سڑکوں پر رہنے والے جانوروں کے لئے انتہائی تناﺅ اور پریشانی کی وجہ بن سکتے ہیں۔ اس لئے ان کی درخواست ہے کہ سبھی لوگ اس تہوار کو روشنی، مٹھائی، لذیذ کھانوں کے ساتھ منائیں نہ کہ تیز پٹاخوں کے ساتھ ۔ ” انہوں نے کہا کہ اس سال، پہلے سے کہیں زیادہ ہمیں بزرگوں، نوجوانوں اور جانوروں سمیت دیگر لوگوں کی حفاظت اور فلاح پر غور کرنا چاہئے، یہ سبھی صوتی آلودگی کے تئیں حساس ہیں۔ حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی کووڈ۔ 19 سے متعلق اصولوں اور ہدایتوں پر بھی تمام لوگ عمل آوری کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔