ہندو مہاسبھا نے آئندہ 6 دسمبر کو متھرا عیدگاہ میں مورتی نصب کرنے کا کیا اعلان

ہندو مہاسبھا کے قومی صدر راج شری نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ملک کی مختلف پاک ندیوں کے پانی سے ابھیشیک کا آغاز کیا جائے گا اور اس کے بعد وہاں پر بال گوپال کی مورتی قائم کر کے پوجا کی جائے گی۔

متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد / تصویر آئی اے این ایس
متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

متھرا: اکھل بھارت ہندو مہاسبھا چھ دسمبر کو عید گاہ کے اندر جیل کے اس حصے پر مورتی کا قیام کریں گے جس مقام پر بھگوان شری کرشن کی مبینہ طور سے پیدائش ہوئی تھی۔ مہاسبھا کے قومی صدر راج شری نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ملک کی مختلف پاک ندیوں کے پانی سے ابھیشیک کرکے کام کا آغاز کیا جائے گا اور اس کے بعد وہاں پر بال گوپال کی مورتی قائم کر کے پوجا کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی اطلاع مرکزی وزیر داخلہ کو ای۔ میل کے ذریعہ سے دی گئی ہے۔

نیتا جی سبھاش چندر بوس کی پوتی راج شری چودھری نے بتایا کہ اس میں استعمال کئے جانے والے پانی کو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک نے سیاسی آزادی تو حاصل کرلی لیکن تہذیبی، ثقافی اور روحانی آزادی نہیں پائی ہے۔ جو پاک مقام شری کرشن کی پیدائش کا ہے۔ وہ حصہ ڈھانچے کے اندر ہے اس لئے پوجا کے لئے وہاں پر مورتی قائم کی جائے گی۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مورتی کے قیام سے پہلے جل ابھیشیک سے اس مقام کو پاک کیا جائے گا۔ انہیں امید ہے کہ اس پروگرام میں بہت سے لوگ شامل ہوں گے۔ ان کی تنظیم نے اسی قسم کا کام رام جنم بھومی کے معاملے میں 15سال تک کیا تھا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اسے حکومت کو سونپ دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔