دہلی حکومت 2025 تک جمنا کو صاف کرے گی: کیجریوال

اروند کیجریوال نے کہا کہ جمنا کو صاف کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے اور جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوکھلا، رٹھالہ سمیت کئی مقامات پر نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بنائے جا رہے ہیں۔

اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے سال 2025 تک جمنا کی صفائی کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس سمت میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کیجریوال نے کہا کہ جمنا ندی تمام دہلی والوں کو پیاری ہے۔ جمنا ہماری لائف لائن ہے لیکن یہ بہت گندی ہے۔ کیونکہ دہلی کی گندگی جمنا میں گرتی ہے۔ تمام دہلی والے اور ہم وطن چاہتے ہیں کہ دہلی سے گزرتے وقت جمنا صاف رہے۔ انہوں نے کہا کہ جمنا کو گندہ ہونے میں 70 سال لگے، اسے دو دن میں صاف نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جمنا کو صاف کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے اور جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوکھلا، رٹھالہ سمیت کئی مقامات پر نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے بنائے گئے پلانٹس پرانے طریقے کے مطابق چل رہے ہیں، اس لیے ان کی ٹیکنالوجی میں تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ گٹر کا پانی صاف ہوکر نکل آئے۔


وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نجف گڑھ ڈرین، غازی پور ڈرین کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندگی کے معاملے پر صنعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کچی آبادی کے عوامی سہولت مرکز کی گندگی بھی گٹر میں پھینکی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تمام گھروں کو سیوریج لائن سے جوڑنے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کے بدلے گھر والوں سے اس کے پانی کے بل میں شامل کرکے معمولی رقم لی جائے گی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔