کنّور حادثہ: مہلوکین کی تعداد 23 پہنچی، 9 افراد اب بھی لاپتہ

ہماچل پردیش ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے ذریعہ جاری بلیٹن کے مطابق 6 لاشیں آج نکالی گئی ہیں، حادثہ میں ایک بس، دو کاریں، ایک ٹاٹا سومو اور ایک ٹرک سمیت کچھ دیگر گاڑیاں ملبہ میں دب گئی تھیں۔

فائل، تصویر آئی اے این ایس
فائل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

شملہ: ہماچل پردیش کے کنور ضلع میں بدھ کو پہاڑی سے چٹانیں گرنے اور کئی گاڑیوں کے ملبہ میں دب جانے کے حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 23 ہوگئی۔ حادثہ میں 9 لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ ہماچل پردیش ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے آج دوپہر جاری بلیٹن کے مطابق چھ لاشیں آج نکالی گئی ہیں۔ حادثہ میں ایک بس (ریکانگ پیو۔شملہ)، دو کاریں، ایک ٹاٹا سومو اور ایک ٹرک سمیت کچھ گاڑیاں ملبہ میں دب گئی تھیں۔

حادثہ کے بعد این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، مقامی پولیس اور ہوم گارڈس نے بچاؤ اور راحت کام شرو ع کیا۔ آپریشن میں 13 لوگوں کو بحفاظت نکالا جاسکا، جن میں سے گیارہ کو معمولی چوٹیں آئی تھیں، لیکن دو لوگ سنگین طورپر زخمی ہوئے تھے۔ پہلے دن دو لاشیں ملی تھیں، دوسرے دن دس اور کل تین افراد کی لاشیں ملیں تھیں۔ آج چھ لاشیں نکالی گئی ہیں ان میں سے 18 مرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور پانچ کی شناخت ہونی باقی ہے۔ حادثہ میں نو لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔