وادی کشمیر کو لداخ سے جوڑنے والی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہفتے کے روز شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا اور گاڑیوں کو کرگل سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ کو ہفتے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ سری نگر – لیہہ شاہراہ کو ہفتے کی صبح یک طرفہ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شاہراہ پر وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے سونہ مرگ اور ضلع کرگل کے گومری کے درمیان جمعے کے روز ہونے والی مرمت کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کردی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر لیہہ سے گومری اور سری نگر سے سونہ مرگ تک ٹریفک گزشتہ روز بھی چل رہا تھا۔ موصوف عہدیدار نے بتایا کہ ہفتے کے روز شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا اور گاڑیوں کو کرگل سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت تھی۔ بتادیں کہ انتظامیہ نے بیکن کو اس شاہراہ پر ہفتے کے ہر جمعے کو مرمتی کام کرنے کی اجازت دی ہے جس کے پیش نظر جمعے کے روز شاہراہ بند رہتی ہے۔


ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر - جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے، تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے۔ اس تاریخی روڈ پر برف ہٹانے کا کام ماہ گزشتہ مکمل ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔