شدید بارش سے پانچ مکان گوری ندی میں بہہ گئے، 30 کنبے بے گھر

رپورٹ کے مطابق گوری ندی میں تودے گرنے کی وجہ سے ان مکانوں کو نقصان ہوا ہے۔ ندی کی زد میں آئے 8 مکانوں کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا اور سبھی آٹھ کنبوں کو محفوظ مقامات پر جانے کو کہہ دیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نینی تال: اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں اونچائی والے علاقوں میں ہفتے کی رات ہوئی شدید بارش کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بنگاپانی تحصیل میں پانچ مکان گوری ندی میں بہہ گئے ہیں جبکہ منسیاری میں دو گاؤں میں 30 کنبوں کو محفوظ مقامات پر پناہ دینی پڑی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے تین میٹر راستے ملبے سے بند ہوگئے ہیں۔

ملی اطلاع کے مطابق پتھوراگڑھ کے اونچائی والے علاقوں میں ہفتے کی رات کو تقریباً تین بجے شدید بارش ہوئی جس سے دیہی علاقوں میں کافی نقصان ہوا ہے۔ سڑکیں اور پیدل راستے بہہ گئے ہیں۔ کئی گاؤں میں پانی گھس گیا ہے۔ پینے کے پانی کی لائنیں تباہ ہوگئی ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان بنگاپانی تحصیل کے تملی پٹی میں ہوا ہے۔


ریونیو سب انسپکٹر تملی کی رپورٹ کے مطابق بنگاپانی گاؤں کے چھودی بگڑ توک میں ندی کے کنارے میں واقع پانچ مکان گوری ندی میں پوری طرح سے سما گئے ہیں۔ ساتھ ہی دو گائے اورایک بھینس بھی گوری ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوری ندی میں تودے گرنے کی وجہ سے ان مکانوں کو نقصان ہوا ہے۔ گوری ندی کی زد میں آئے آٹھ مکانوں کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا اور سبھی آٹھ کنبوں کو محفوظ مقامات پر جانے کو کہہ دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جن کے مکان گوری ندی میں گرے ہیں ان میں امر سنگھ کا بیٹا دلیپ سنگھ ،پرتاپ سنگھ کا بیٹا مکیش سنگھ، امر سنگھ کی بیوی متھرا دیوی، گمان سنگھ کے بیٹے دیویندر سنگھ اور ڈیگر سنگھ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔