’مہاراشٹر کی عدالتوں میں باقاعدہ مقدمات کی سماعت اب 31 اگست کے بعد ہی شروع ہوگی‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹرا کی عدالتوں میں باقاعدہ مقدمات کی سماعت اب 31 اگست کے بعد ہی شروع ہوگی، اور اس دوران عدالتوں میں صرف فوری نوعیت کے معاملات کی ہی سنوائی ہو گی۔ ریاست میں کورونا کے پھیلاؤ کے تناظر میں ممبئ ہائی کورٹ نے یہ حکم جاری کیا ہے۔

ممبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیپنکر دتہ کی سربراہی میں فل بینچ کے ذریعہ جاری کئے گئے اس حکم کے مطابق اب عدالت کی باقاعدہ کارروائی میں مزید ایک مہینہ انتظار کرنا پڑے گا۔ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے تناظر میں جاری حکم کے بعد اب اس دوران 31 اگست تک صرف ہائیکورٹ، سول اینڈ سیشن کورٹ میں فوری مقدمات کی سماعت ہی ہوگی۔

لہذا عدالت کی باقاعدہ کارروائی میں مزید ایک مہینہ انتظار کرنا پڑے گا۔ چیف جسٹس دیپنکر دتہ کے علاوپ جسٹس اے اے سید، جسٹس اایس ایس شندے،جسٹس کے کے تٹدے کی جانب سے جاری یہ عبوری حکم حکم ہائی کورٹ ، سول اینڈ سیشن کورٹ کے لیے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

ہائیکورٹ نے مارچ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد 26 مارچ کو 15 اپریل سے 30 اپریل تک کے لیے ایک سرکلر جاری کیا تھا۔ اور اس کے بعد کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر بعد میں بھی اس طرح کے سرکلر جاری کیے گئے تھے۔ اب جب یہ مدت 15 جولائی کو ختم ہوگئی ہے، تو عدالت اس کی میعاد 31 اگست تک بڑھا دی ہے اور واضح کردیا ہے کہ 31 اگست تک عدالت کی باقاعدہ کارروائی دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */