ہیٹ اسپیچ: کانگریس کا وفد پہنچا الیکشن کمیشن، امت شاہ، جے پی نڈا اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف شکایت

کانگریس لیڈر وویک تنکھا نے کہا کہ ’’ہم نے کمیشن سے کہا کہ وزیر داخلہ، بی جے پی صدر اور یوپی کے وزیر اعلیٰ نے جو بیان دیے ہیں، وہ ’ہیٹ اسپیچ‘ کے دائرے میں آتے ہیں، اس پر کمیشن کو کارروائی کرنی چاہیے‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس وفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات</p></div>

کانگریس وفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات

user

قومی آوازبیورو

کرناٹک اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس درمیان بی جے پی کے کچھ سرکردہ لیڈران ہیٹ اسپیچ بھی دے رہے ہیں جس کو لے کر کانگریس کا وفد آج الیکشن کمیشن کے افسران سے ملا۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن پہنچ کر اپنی شکایت سامنے رکھی جس میں الزام عائد کیا کہ ’ہیٹ اسپیچ‘ کے ذریعہ سماج کو ڈرانے، تقسیم کرنے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کانگریس کا جو وفد الیکشن کمیشن پہنچا تھا اس میں سلمان خورشید، وویک تنکھا، اجئے ماکن اور پون کھیڑا شامل تھے۔ کانگریس کے وفد نے الیکشن کمیشن کے سامنے خاص طور سے بی جے پی کے تین سرکردہ لیڈران کی شکایت کی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی چیف جے پی نڈا نے اپنی تقریر کے دوران کئی قابل اعتراض بیان دیے ہیں۔


کانگریس لیڈر وویک تنکھا نے الیکشن کمیشن سے کانگریس وفد کی ملاقات کے بعد میڈیا سے کہا کہ ’’آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگ ایسی باتیں بولتے ہیں جس سے پولرائزیشن اور سماج و ملک میں تخریب کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدار میں آ جائے گی تو فساد ہو جائے گا۔ کانگریس طویل مدت سے قومی پارٹی ہے۔ کیا کانگریس کی حکومتوں میں ہمیشہ فساد ہوتے تھے؟ فساد کون کراتا ہے، سب کو معلوم ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے کمیشن سے کہا ہے کہ وزیر داخلہ، بی جے پی صدر نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے جو بیان دیے ہیں، وہ ’ہیٹ اسپیچ‘ کے دائرے میں آتے ہیں۔ اس پر انتخابی کمیشن کو کارروائی کرنی چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔