ہریانہ کی بی جے پی-جے جے پی حکومت غریبوں سے تعلیم کا حق چھیننا چاہتی ہے: کماری شیلجا

ہریانہ کاگنریس کی صدر کماری شیلجا نے کہا کہ یکم اپریل سے تعلیمی سیشن شروع ہو گیا ہے۔ اسے شروع ہوئے 9 ماہ ہو چکے ہیں لیکن آج تک غریب گھرانوں کے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخل نہیں کیا گیا۔

کانگریس کی سینئر لیڈر کماری شیلجا
کانگریس کی سینئر لیڈر کماری شیلجا
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ریاست کی بی جے پی-جے جے پی حکومت کانگریس حکومت کی طرف سے غریبوں کو دیے گئے حقوق کو آہستہ آہستہ چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’غریب خاندانوں کے بچوں کو بھی کانونٹ اسکولوں میں داخلہ ملنا چاہیے، اس طرح کا انتظام کانگریس پارٹی نے کیا تھا، لیکن ریاستی حکومت غریب خاندانوں اور ان کے بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔‘‘

کماری شیلجا نے آج یہاں کہا کہ یکم اپریل سے تعلیمی سیشن شروع ہو گیا ہے۔ اسے شروع ہوئے 9 ماہ ہو چکے ہیں لیکن آج تک غریب گھرانوں کے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخل نہیں کیا گیا۔ اگر اگلے چند دنوں میں ان بچوں کو داخلہ مل بھی جاتا ہے تو وہ تین ماہ میں اپنا نصاب کیسے مکمل کر پائیں گے، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔