گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں: کھڑگے

کانگریس صدر کھڑگے نے ٹوئٹ کیا کہ گجرات کو 20 لاکھ نوکریاں دینے کا خواب دکھانے والی بی جے پی نے پچھلے دو سالوں میں صرف 1278 نوکریاں دی ہیں۔ ریاست کے 16 اضلاع میں ایک بھی نوجوان کو نوکری نہیں دی گئی۔

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔ کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی نے گجرات میں 20 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن صرف 1200 نوجوانوں کو ہی روزگار مل سکا۔ ہر سال دو لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی بی جے پی بے نقاب ہو گئی ہے۔

کانگریس صدر کھڑگے نے ٹوئٹ کیا، "گجرات کو 20 لاکھ نوکریاں دینے کا خواب دکھانے والی بی جے پی نے پچھلے دو سالوں میں صرف 1278 نوکریاں دی ہیں۔ ریاست کے 16 اضلاع میں ایک بھی نوجوان کو نوکری نہیں دی گئی۔ نریندر مودی سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’نریندر مودی جی، ملک کے نوجوانوں نے سالانہ دو کروڑ نوکریوں کے جھانسے کو سمجھ لیا ہے۔ گجرات کے نوجوان اس فریب کا منہ توڑ جواب دیں گے"۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔