گجراتیوں کی غنڈوں کے زور پر بنگال پر قبضہ کرنے کی کوشش: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے یہاں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بنگال کو گجرات جیسا نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی فرقہ وارانہ گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ممتا بنرجی / یو این آئی
ممتا بنرجی / یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اتوار کو الزام لگایا کہ اترپردیش اور بہار کے غنڈوں کو لاکر گجراتی بنگال پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے یہاں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بنگال کو گجرات جیسا نہیں بننے دیں گے۔انہو ں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی فرقہ وارانہ گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعلی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بڑی بڑی باتیں کرتی ہے کہ وہ کسانوں کو پیسہ دستیاب کرا رہی ہے۔ ہم نے انہیں (مرکزی حکومت) کو مستحقیقن کی فہرست بھیج دی ہے۔ وہ پیسہ کیوں نہیں بھیج رہے ہیں۔ ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ مودی سنڈیکیٹ ایک ہیں اور امت شاہ سنڈیکیٹ دو ہیں۔ وہ ابھیشیک کے گھر ایجنسیوں کو بھیج رہے ہیں، سدیپ اور اسٹالین کی بیٹی کے گھر ایجنسیوں کو بھیج رہے ہیں۔ وہ مسلسل پولیس افسران کو بدل رہے ہیں۔


اس سے پہلے ہگلی ضلع میں ایک عوامی جلسہ میں ممتا بنرجی نے حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کیا ’بھگوان یا سپر مانو‘ ہیں جو اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کا دعوی کرسکتے ہیں جبکہ چھ مرحلوں کے انتخابات ابھی باقی ہیں۔

ممتا بنرجی وزیراعظم کے اس بیان کا ذکر کر رہی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ بنگال میں بی جے پی حکومت کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے اور جتنی جلد ممکن ہوسکے پردھان منتری کسان ندھی یوجنا نافذ کرنے کی درخواست کریں گے۔ ترنمول سپریمو نے انڈین سیکولر فرنٹ یا اس کے بانی کا نام لئے بغیر کہا کہ بی جے پی ایک شخص کو اقلیتوں کا ووٹ کاٹنے کے لئے پیسہ دے رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔