یکم فروری کو پیش ہوگا عبوری بجٹ، نہیں کیا جائے گا کوئی بڑا اعلان: نرملا سیتارمن

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے کہا کہ ’’یکم فروری کا بجٹ صرف ایک ووٹ آن اکاؤنٹ ہے، یہ اگلی حکومت آنے تک اخراجات کو پورا کرنے والا بجٹ ہے، اس میں کوئی بڑا اعلان نہیں ہوگا۔‘‘

نرملا سیتارمن، تصویر یو این آئی
نرملا سیتارمن، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوک سبھا انتخاب سے قبل یکم فروری 2024 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا آئندہ مرکزی بجٹ ایک مستقل بجٹ نہیں ہوگا، بلکہ صرف ووٹ آن اکاؤنٹ ہوگا۔ اس لیے حکومت اس عبوری بجٹ میں کوئی بڑا اعلان نہیں کرے گی۔ یہ ایک عبوری بجٹ ہوگا جس کے ذریعہ موجودہ حکومت نئی حکومت تشکیل پانے تک ملک کو چلانے کے لیے ضروری خرچ کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری مانگتی ہے۔

قومی راجدھانی میں سی آئی آئی کے گلوبل اکونومک پالیسی فورم 2023 میں سیتارمن نے یہ بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یکم فروری کا بجٹ صرف ایک ووٹ آن اکاؤنٹ ہے۔ یہ اگلی حکومت آنے تک اخراجات کو پورا کرنے والا بجٹ ہوگا۔ اس میں کوئی بڑا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ آپ کو (بڑے اعلان کے لیے) عام انتخاب کے بعد تک انتظار کرنا ہوگا۔‘‘


عالمی معاشی پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نرملا سیتارمن نے کہا کہ ترقی پر عالمی جڑاؤ کی ضرورت ہے اور گلوبل ساؤتھ کی فکر پر رفتار بنائے رکھنا ضروری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ توانائی ٹرانزیشن کی لاگت ایک فکر کا موضوع ہے اور گلوبل ساؤتھ کے خلاف یوروپی یونین کے کاربن ٹیکس پیمانے اخلاقی طور سے نامناسب ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔