تلنگانہ میں وزیر اعلیٰ رہائش کے باہر چلا بلڈوزر، ریونت ریڈی نے پورا کیا اپنا وعدہ

عوام کی رسائی اور گاڑیوں کی آمد و رفت آسان بنانے کے لیے پرگتی بھون کے سامنے لگے لوہے کے بیریکیڈ ہٹا دیے گئے ہیں، رکن اسمبلی داناساری سیتاکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کی جانکاری دی۔

<div class="paragraphs"><p>ریونت ریڈی / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ریونت ریڈی / تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

تلنگانہ کو آج نیا وزیر اعلیٰ مل گیا۔ کانگریس کے ریونت ریڈی نے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جیسی اہم شخصیتوں کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ کا حلف لے لیا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس جنوبی ہند کی دو ریاستوں میں برسراقتدار ہو گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے ریونت ریڈی نے عوام سے کیا گیا ایک اہم وعدہ پورا کیا۔ دراصل حلف برداری سے پہلے پرگتی بھون (وزیر اعلیٰ رہائش) کے پاس لگی لوہے کی باڑ کو بلڈوزر کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ عوام کی رسائی اور گاڑیوں کی آمد و رفت آسان بنانے کے لیے پرگتی بھون کے سامنے لگے لوہے کے بیریکیڈ ہٹا دیے گئے ہیں۔ رکن اسمبلی داناساری سیتاکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کی جانکاری دی ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’پرگتی بھون میں شیڈ اور گرل کو ہٹا دیا گیا ہے۔‘‘


واضح رہے کہ ریونت ریڈی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پرگتی بھون کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ اس کا نام بدل کر ’ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پرجا بھون‘ رکھا جائے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی پرگتی بھون کا نام بدلنے سے متعلق بھی کارروائی ہوگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پرگتی بھون کی تعمیر تقریباً 50 کروڑ روپے کے خرچ سے ہوئی تھی۔ 2022 میں ایک آر ٹی آئی سے اس بات کا انکشاف ہوا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ نے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے 2016 میں شہر کے وسط میں یہ عمارت بنوائی تھی۔ اسے آفیسرس کالونی میں 10 آئی اے ایس افسران کے کوارٹر اور 24 چپراسی کوارٹرس کو منہدم کرنے کے بعد بنایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔