ایس پی جھنڈے کے رنگ میں بیت الخلا، سماجوادی پارٹی ناراض، کارروائی کا مطالبہ

سماجوادی پارٹی کی طرف سے بی جے پی حکومت پر حملہ کیے جانے کے بعد سے یوپی حکومت یا بی جے پی کی طرف سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اس معاملہ پر تنازعہ بڑھنے کی امید ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گورکھپور: اتر پردیش کے گورکھپور میں ریلوے کے اسپتال کی بیت الخلا پر لال اور ہری رنگ کی ٹائلز نصب کر دی گئی ہیں، جن پر سماجوادی پارٹی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے جھنڈے کے رنگوں سے بیت الخلا کی دیواروں کو رنگنا شرمناک ہے اور انہیں فوراً ہٹایا جانا چاہیے۔

سماجوادی پارٹی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے جمعرات کے روز ٹوئٹ کر کے لکھا گیا، ’’گندی ذہنیت رکھنے والے مقتدرین کی طرف سے سیاسی دشمنی کے سبب گورکھپور ریلوے اسپتال میں بیت الخلا کی دیواروں کو سماجوادی پارٹی جھنڈے کے رنگ میں رنگنا جمہوریت کو داغدار کرنے والا شرمناک واقعہ ہے۔‘‘


پارٹی نے مزید لکھا، ’’ایک سیاسی جماعت کے پرچم کے رنگوں کی بے حرمتی سخت قابل مذمت اقدام ہے۔ نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جانی چاہیے اور ان رنگوں کو فوری طور پر تبدیل کیا جانا چاہیے۔‘‘ ٹوئٹ کے ساتھ بیت الخلا کی دو تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیت الخلا کی دیواروں پر لال اور ہرے رنگ کی ٹائلز کا استعمال کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں رنگوں کا تناسب بھی اسی طرح رکھا گیا جیسا کہ سماجوادی پارٹی کے جھنڈے میں ہوتا ہے۔ یعنی لال رنگ کی ٹائلز کو اوپر تین چوتھائی حصہ پر نصب کیا گیا ہے جبکہ نیچے تقریباً ایک چوتھائی حصہ پر ہرے رنگ کی ٹائلز نصب کی گئی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کی طرف سے بی جے پی حکومت پر حملہ کیے جانے کے بعد سے یوپی حکومت یا بی جے پی کی طرف سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اس معاملہ پر تنازعہ بڑھنے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */