گوا کے ’سَن برن‘ فیسٹیول پر لگا سناتن مذہب کی بے حرمتی کا الزام، کانگریس نے کی پولیس سے شکایت!

کانگریس لیڈر وجئے بھیکے نے سَن برن فیسٹیول منعقد کرنے والوں کے خلاف ماپسا میں پولیس شکایت درج کروائی ہے، انھوں نے تحریری شکایت میں بھگوان شیو کی بے حرمتی کا الزام عائد کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سَن برن فیسٹیول، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سَن برن فیسٹیول، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

گوا کے شمالی علاقہ واقع واگاٹور میں منعقد سہ روزہ ’سَن برن ای ڈی ایم‘ فیسٹیول آج ختم ہو گیا۔ 28 سے 30 دسمبر تک منعقد ہوا یہ فیسٹیول اب تنازعہ کا شکار ہو گیا ہے۔ تنازعہ کی وجہ یہ ہے کہ تقریب کے دوران بھگوان شیو کی مبینہ طور پر بے حرمتی کی گئی ہے جس پر کانگریس کے ساتھ ساتھ عآپ نے بھی شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 دسمبر کو کانگریس اور عآپ کی گوا یونٹ نے سَن برن فیسٹیول منعقد کرنے والوں پر بھگوان شیو کی بے حرمتی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس معاملے میں دونوں پارٹیوں کی طرف سے گوا پولیس کو تحریری شکایت بھی دی گئی ہے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں کانگریس لیڈر وجئے بھیکے نے سَن برن فیسٹیول منعقد کرنے والوں کے خلاف جمعہ کی شب ماپسا میں پولیس کو تحریری شکایت دی۔ دوسری طرف عآپ کے ریاستی صدر امت پالیکر نے کہا کہ ریاستی حکومت کو سناتن مذہب کو چوٹ پہنچانے کے لیے کنوینرس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ پالیکر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے دیکھا کہ فیسٹیول کے دوران بھگوان شیو شنکر کی شبیہ کا استعمال کیا گیا تھا۔ جب لوگ نشے میں تھے اور ناچ رہے تھے تب ایل ای ڈی اسکرین پر یہ شبیہ دکھائی گئی۔


ایک سینئر پولیس افسر نے کانگریس پارٹی کے ذریعہ تحریری شکایت ملنے کی بات قبول کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پورے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیسٹیول کے دوران 25 لاکھ روپے کا ایک موبائل چوری ہونے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے گوا پولیس نے ہفتہ کے روز ایک گروہ کے سات اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ یہ سبھی ملزمین ممبئی کے رہنے والے ہیں۔ ان سبھی کی گرفتاری کے بعد پولیس نے سبھی سے الگ الگ برانڈ کے 29 موبائل فون برآمد کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔