لوک سبھا انتخابات: ہریانہ کے لیے کانگریس کی 4 کمیٹیاں تشکیل

عام انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے ہریانہ کے لیے 24 انتخابی کمیٹیاں، 51 سیاسی کمیٹیاں، منشور کمیٹی اور تادیبی کمیٹی تشکیل دی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے عام انتخابات کے پیشِ نظر ہریانہ کے لیے 4 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کام شروع کریں۔

پارٹی نے سینئر لیڈر ادے بھان کی قیادت میں 24 رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دی ہے، جب کہ ریاستی انچارج دیپک باوریا کو 51 رکنی سیاسی امور کی کمیٹی اور گیتا بھوکل کو 27 رکنی منشور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کمیٹی کے سینئر لیڈر بھارت بھوشن بترا کو منشور کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے۔ مہندر پرتاپ کو تادیبی کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ پھول چند ملانا اور ایم ایل اے جگبیر ملک کمیٹی کے ممبر ہیں۔


ادے بھان کی قیادت والی انتخابی کمیٹی میں سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا، کماری سیلجا، رندیپ سنگھ سرجے والا، کرن چودھری، دیپندر سنگھ ہڈا، کیپٹن اجے یادو، مہندر پرتاپ، کلدیپ شرما سمیت 24 لیڈر شامل ہیں۔ ریاستی انچارج دیپک باوریا کی سربراہی میں 51 رکنی سیاسی امور کی کمیٹی میں ادے بھان، بھوپیندر سنگھ ہڈا، کماری سیلجا، کرن چودھری، رندیپ سرجیوالا، دیپندر ہڈا، آر ایس کڈیان، کیپٹن اجے یادو سمیت 51 سینئر لیڈروں کو جگہ دی گئی ہے۔

سابق وزیر گیتا بھوکل کی قیادت میں منشور کمیٹی میں سینئر لیڈر بھارت بھوشن بترا کو کنوینر بنایا گیا ہے اور ممن خان، پردیپ چودھری، ورون ملانا، سمپت سنگھ سمیت 27 لیڈروں کو ممبر بنایا گیا ہے۔ تادیبی کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری مہندر پرتاپ کو دی گئی ہے جبکہ پھول چند ملانا، ایم ایل اے جگبیر ملک اور چکرورتی شرما کو کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔