گاندربل حملہ: شہید پولیس اہلکار الطاف حسین سپرد خاک، تدفین میں بڑی تعداد میں لوگ ہوئے شریک

وسطی ضلع گاندربل میں ملی ٹنٹوں نے بی جے پی لیڈر غلام قادر راتھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شبیر احمد ساکن اونتی پورہ نامی ایک ملی ٹنٹ اور موصوف لیڈر کا ایک ذاتی محافظ الطاف حسین شہید ہوگئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وسطی ضلع گاندربل میں منگل کی شام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر پر حملے کے دوران مارے جانے والے پولیس اہلکار الطاف حسین کو بدھ کے روز اپنے آبائی مقبرہ واقع گاندر پورہ عیدگاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ مرحوم پولیس اہلکار کے جلوس جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ انہیں سپرد لحد کیا گیا۔

گاندربل حملہ: شہید پولیس اہلکار الطاف حسین سپرد خاک، تدفین میں بڑی تعداد میں لوگ ہوئے شریک
S FAYAZ

انہوں نے کہا کہ خواتین سینہ کوبی کرتے ہوئے صبح سے ہی ان کی لاش کا انتظار کر رہی تھیں اور جوں ہی لاش گھر پہنچی تو وہاں قیامت صغریٰ بپا ہوگئی اور وہاں موجود مرد و خواتین خاص کر رشتہ داروں کے آہ و نالے بلند ہوئے۔ مرحوم پولیس اہلکار کے پسماندگان میں والدین اور اہلیہ کے علاوہ 18 ماہ کا بیٹا حسنین شامل ہیں۔


قبل ازیں ضلع پولیس لائنز سری نگر میں پولیس کنٹرول لائنز سری نگر میں بدھ کی صبح مہلوک پولیس اہلکار الطاف حسین کی میت پر پھول مالائیں چڑھانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پولیس و سیکورٹی فورسز کے سینئر افسروں نے شرکت کر کے مہلوک پولیس اہلکار کو شاندار خراج عقیدت ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اپنے پولیس جوان پر فخر ہے جس نے حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔

بتادیں کہ منگل کی شام وسطی ضلع گاندربل میں ملی ٹنٹوں نے بی جے پی لیڈر غلام قادر راتھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شبیر احمد ساکن اونتی پورہ نامی ایک ملی ٹنٹ اور موصوف لیڈر کا ایک ذاتی محافظ الطاف حسین شہید ہوگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Oct 2020, 3:11 PM