مظفر پور کے مینا پور میں ہوئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار لوگ جاں بحق

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ ٹرک ٹریکٹر ٹریلر سے ٹکرا گیا۔ جاں بحق اور زخمی مینا پور تھانہ علاقے کے رہائشی تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

کل شام یعنی 10 اکتوبر کو مظفر پور کے مینا پور میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ کئی دیگر زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ یہ واقعہ مینا پور تھانہ علاقہ کے تحت کھیمائی پٹی گاؤں میں پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پک اپ ٹرک ٹریکٹر ٹریلر سے ٹکرا گیا۔

جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ آس پاس لوگ جمع ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مینا پور تھانہ علاقہ سے ہی ہے۔ کچھ ہرکھا گاؤں سے تھے، جبکہ کچھ مانساہی یا پورنیہ سے تھے۔ مرنے والوں میں تین ادھیڑ عمر مرد اور ایک دس سالہ لڑکی شامل ہے۔


معلومات کے مطابق اینٹوں سے لدا ایک ٹریکٹر شام دیر گئے مینا پور کی طرف جا رہا تھا۔ اس دوران ٹریکٹر سائیڈ سے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گیا۔ پک اپ میں سوار چار افراد سڑک پر گر گئے، اور کئی افراد بھی اس کی زد میں آ گئے۔

مینا پور پولیس اسٹیشن آفیسر نے بتایا کہ  دیر شام پک اپ اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم میں چار لوگوں کی موت ہوگئی، جب کہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ ٹریکٹر میں اینٹیں تھیں اور پک اپ ٹریلر میں لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ زخمی اس وقت میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔


وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور خوفناک سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔