آخر ممتا بنرجی کی بات مان ہی گئے گورنر دھنکر، بیرون ملک جانے کی تجویز کو کیا قبول

چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے کہا کہ بین الاقوامی تجارتی کانفرنس اگلے سال 20 اور 21 اپریل کو منعقد ہوگی، ریاست کی جانب سے یہ اعلان وجئے سمیلانی میں صنعت کاروں اور ممتاز شخصیات کے سامنے کیا گیا۔

تصویر ٹوئٹر@jdhankhar1
تصویر ٹوئٹر@jdhankhar1
user

یو این آئی

کولکاتا: گورنر جگدیپ دھنکر اور ممتا بنرجی کے درمیان تنازع اور ایک دوسرے کی تنقید کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مگر کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر سے ملاقات کے دوران ریاست میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے گورنر کو بیرون ممالک جانے کی تجویز پیش کی۔ گورنر نے اس تجویز کو قبول کرلیا۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد تشدد کے معاملات میں حکمراں جماعت اور گورنر کے درمیان تلخ بحث ہوئی تھی۔ گورنر نے کئی مواقع پر ممتا بنرجی اور ان کی حکومت کی سخت تنقید کی تھی۔ جب کہ ترنمول کانگریس نے گورنر کے جانبدارانہ کردار پر سوال کھڑے کیے تھے۔


ریاستی حکومت کی طرف سے منعقد وجے سمیلانی میں وزیر اعلیٰ اور گورنر اس موقع پر موجود تھے۔ بسوا بنگلہ گلوبل سمٹ کورونا کی وجہ سے دو سال سے منعقد نہیں ہو رہا ہے۔ چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے کہا کہ بین الاقوامی تجارتی کانفرنس اگلے سال 20 اور 21 اپریل کو منعقد ہوگی۔ ریاست کی جانب سے یہ اعلان وجئے سمیلانی میں صنعت کاروں اور ممتاز شخصیات کے سامنے کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’ریاستی حکومت بنگال کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی خواہشمند ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ گورنر بیرون ملک جائیں اور سرمایہ کاری لانے کی کوشش کریں۔

وزیر اعلیٰ کی اس تجویز کا گورنر جگدیپ دھنکھر نے خیر مقدم کیا۔ ریاست کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی تجویز ہے۔ بنگال بڑھ رہا ہے یہ بہت اچھا ہوگا اگر ہم مل کر بنگال کی ترقی کے لیے کام کر سکیں، میں گورنر کی حیثیت سے ہر ممکن کوشش کروں گا۔" ماضی میں بھی دونوں اعلیٰ لیڈران ایک دوسرے کے تئیں عزت و احترام کا رویہ کا اظہار کیا مگر یہ عارضی ثابت ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔