فرخ آباد: انعامی بدمعاش پولیس انکاونٹر میں جاں بحق

چیکنگ کے دوران پولیس نے دویندر عرف بنکو کو دیکھا اور اسے رکنے کا اشارہ کیا، یہ دیکھ پنکو نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس میں دو پولیس اہلکار راجیش کمار اور سچن چوہان زخمی ہوگئے۔

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے قائم گنج علاقے میں اتوار کو پولیس اور انعامی بدمعاش کے درمیان ہوئی مڈھ بھیڑ میں بدمعاش جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اشوک کمار مینا نے کہا کہ قائم گنج پولیس سے موصول ان پٹ کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے ایس او جی اور سرویلانس ٹیم نے کوتوالی علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ مہم کا آغاز کیا۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے دویندر عرف بنکو کو دیکھا اور اسے رکنے کا اشارہ کیا، یہ دیکھ پنکو نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس میں دو پولیس اہلکار راجیش کمار اور سچن چوہان زخمی ہوگئے۔

مینا نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کاروائی میں دویندر بھی زخمی ہوگیا اسے قائم گنج ہلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں سے اسے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ریفر کر دیا گیا۔ لیکن وہاں لے جاتے وقت راستے میں ہی دویندر زخموں کی تاب نہ لاسکا اور لوہیا اسپتال میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس اہلکار کو بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔


اشوک کمار مینا نے بتایا کہ ضلع ایٹہ کے پٹیالی باشندہ ریٹائرڈ سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) رام اوتار گوتم کے قتل کا کلیدی ملزم تھا۔ رام اوتار کا سال 2016 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ دویندر کی گرفتاری پر پولیس نے 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ اس کے اوپر 19 سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔ پولیس نے اس کے قبضے سے پستول، کارتوس اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔