آٹھ برسوں میں شمال مشرق میں امن کو فروغ دیا گیا ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جس سے شمال مشرقی خطے کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

شیلانگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کی حکومت نے شمال مشرقی خطے میں پچھلے آٹھ برسوں میں بہت سی رکاوٹوں کو دور کیا ہے اور خطے کی ترقی کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں، جس سے خطے میں امن کو فروغ ملا ہے۔ مودی شمال مشرق کے ایک روزہ دورے پر آئے ہیں۔ وہ میگھالیہ میں پروگراموں میں شرکت کے بعد تریپورہ جائیں گے۔

شیلانگ نارتھ ایسٹ زون کیمپس کی میٹنگ کے بعد یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا، ’’فٹبال میں اگر کوئی کھیل کی روح کے خلاف کام کرتا ہے تو اسے سرخ کارڈ دکھا کر باہر کر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح پچھلے آٹھ برسوں میں ہم نے نارتھ-ایسٹ میں ترقی سے متعلق رکاوٹوں کو سرخ کارڈ دکھایا ہے۔


شمال مشرقی خطہ میں سابقہ حکومتوں کے وقت میں بد نظمی اور بدعنوانی کی طرف بالواسطہ اشارہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت خطے کی ترقی کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن، امتیازی سلوک، اقربا پروری، تشدد، رکے ہوئے منصوبوں اور ووٹ بینک کی سیاست کے خاتمے کے لیے خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جس سے شمال مشرقی خطے کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی شمال مشرقی خطے میں قائم کی گئی ہے۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کے دوران ترقی صرف بجٹ ٹینڈرز اور سنگ بنیاد رکھنے تک محدود نہیں ہے۔ یہ کام 2014 سے پہلے بھی ہو تے تھے، فیتے کاٹے جاتے تھے، لیڈر ہار پہنتے تھے اور نعرے لگائے جاتے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔