’مہنگی سبزیوں نے گھر کا بجٹ بگاڑ کر رکھ دیا‘، کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

کانگریس ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی سبزی سستی نہیں ہے اور اس کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے، اس لیے لوگوں کو بہت کم مقدار میں سبزی خریدنی پڑتی ہے۔

پون کھیڑا / یو این آئی
پون کھیڑا / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور آلو، پیاز، ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے ہر گھر کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹماٹر 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں اور پیاز، آلو، بھنڈی جیسی عام سبزیاں اتنی مہنگی ہیں کہ لوگوں کے لیے انہیں خریدنا مشکل ہو گیا ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہر گھر میں آلو، ٹماٹر اور پیاز پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی سبزی سستی نہیں ہے اور اس کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے، اس لیے لوگوں کو بہت کم مقدار میں سبزی خریدنی پڑتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو مناسب قیمتیں نہیں مل رہی ہیں، اس لیے پیداوار کم ہو رہی ہے۔


انھوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف حکومت چپل جیسی روزمرہ کی استعمال ہونے ولی اشیاء پر جی ایس ٹی بڑھا رہی ہے۔ چپلوں پر جی ایس ٹی بڑھا کر 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس مہنگائی کی اصل وجہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بتاتے ہوئے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ حکومت ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کو تیار نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Nov 2021, 7:50 PM