ایم سی ڈی الیکشن: ’کانگریس کے منتخب کونسلر عوام کے مفادات کی حفاظت کریں گے، پارٹی اپنا وعدہ نبھائے گی‘

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی سربراہ انل کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ویژن ڈاکیومنٹ اور انتخابی منشور میں جو وعدے کیے ہیں، کانگریس پارٹی کے منتخب کونسلر اسے نبھائیں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی سربراہ انل کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ویژن ڈاکیومنٹ اور انتخابی منشور میں جو وعدے کیے ہیں، کانگریس پارٹی کے منتخب کونسلر دہلی میں لوگوں کے مفادات اور حقوق کی حفاظت کرنے کے لیے انھیں نافذ کریں گے۔ عوامی حمایت سے کانگریس امیدوار کامیاب ہوں گے۔ دہلی کانگریس چیف نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب کے لیے کانگریس پارٹی نے 4 دسمبر کو ہونے والے ووٹنگ کی پوری تیاریاں کر لی ہیں۔ ہفتہ کو سابق اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین اسمبلی، کانگریس کے سینئر لیڈران، سابق کارپوریشن کونسلر نے کانگریس امیدواروں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے یہ طے کیا ہے کہ ووٹنگ مراکز پر لگنے والی ٹیبلس پر 15-15 کانگریس کارکنان کی ٹیم بنائی گئی، جو ووٹرس کی مدد کے لیے موجود رہیں گے۔

انل کمار نے کانگریس کارکنان سے اپیل کی کہ سبھی 11 بجے سے پہلے اپنا اور اپنے کنبہ کی ووٹنگ کروا لیں تاکہ بعد میں وہ بزرگ، بیمار ووٹرس کو ووٹنگ کرنے کے لیے مدد کر سکیں۔


دہلی ریاستی کمیونکیشن محکمہ کے چیئرمین انل بھاردواج نے کہا کہ کانگریس کارکنان کانگریس امیدواروں کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کرانے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ جتنا زیادہ ووٹنگ کارکنان کرائیں گے، اتنا زیادہ فائدہ ہمیں ہوگا۔ غیر جانبدارانہ ووٹنگ کرانے کے لیے کانگریس پارٹی نے پالیسی بنا لی ہے، تاکہ حریف پارٹی انتخاب میں گڑبڑی نہ کر سکے۔ انھوں نے کہا کہ دہلی کے 13 ہزار سے زیادہ بوتھوں پر ہم نے کانگریس کارکنان کو ’میرا بوتھ-میرا گورو‘ پروگرام کے تحت تربیت دی ہے۔ یہ کل انتخاب میں اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔ ہر سطح پر باری باری 10-8 کارکنان کی ڈیوٹی لگائی ہے، جو ایک کے بعد ایک اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔