پورے جوش و خروش کے ساتھ ملک بھر میں ادا کی گئی عید الفطر کی نماز

رمضان المبارک کے 30 روزوں کی تکمیل کے بعد آج پورے ملک میں عید  کی نماز ادا کی گئی جبکہ کچھ علاقوں میں کل عید کی نمازادا کی گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

رمضان المبارک کے 30 روزوں کی تکمیل کے بعد آج پورے ملک میں عید کی نماز پورے جوش  کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی عید کی مبارکبادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ ہندوسان کے کچھ علاقوں میں کل بھی عید منائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ملک کے جنوبی سواحلی علاقوں نیز لداخ کے علاقے میں بدھ 10 اپریل کو ہی عید الفطر منائی گئی ہے۔ اس کی وجہ قرب و جوار سے رویت ہلال کا ہونا ہے۔ اس کے علاوہ سعوی عرب و مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی عیدا الفطر 10 اپریل کو ہی منائی گئی ہے۔ چونکہ ہندوستان و بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا اس لیے 30 روزوں کی تکمیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دہلی کی جامع مسجد میں بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی ، اس موقع پر سب سے خوش بچے نظر آئے جنہوں نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔ دہلی میں عید کی نماز عید گاہ اور کئی مساجد میں ادا کی گئی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز ادا کی۔


اس درمیان ملک کی سبھی ریاستوں کی مساجد و عید گاہوں میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے خاص انتظامات کیے گیے ہیں۔ اس بار عید الفطر کے موقع پر عام انتخابات کی سرگرمیاں بھی خوب نظر آئین ۔امیدواروں نے عید کی نماز کے بعد لوگوں سے ملنے کا سلسہ رکھا۔  ابھی سے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں نظر آ رہے ہیں۔ امن و امان و بھائی چارے کے اس تہوار کے موقع پر کہیں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہ ہو، اس غرض سے ملک کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔