کورونا پابندیوں میں نرمی آکسیجن کی دستیابی پر منحصر: ادھو ٹھاکرے

ورچوئل میڈیکل کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’آپ احتجاج کریں، لیکن لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم تیسری لہر کو روکیں یا اسے بلائیں‘‘۔

وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے / یو این آئی
وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے / یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں کووڈ-19 پابندیوں میں نرمی آکسیجن کی دستیابی پر منحصر ہوگی اور یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ ’تیسری لہر‘ کو روکیں یا وبائی مرض کو دعوت دیں۔ ورچوئل میڈیکل کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’آپ احتجاج کریں، لیکن لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم تیسری لہر کو روکیں یا اسے بلائیں‘‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر واحد ریاست ہے جس نے ہلاکت خیز وبا سے نمٹنے کے لیے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا ہے اور ایسا کسی دوسرے ملک نے نہیں کیا ہے۔ "ہم صرف آکسیجن کی پیداوار کم کر رہے ہیں، جس میں تھوڑا بہت وقت لگتا ہے۔ اس وقت ہماری یومیہ آکسیجن کی پیداوار تقریباً 1200 سے 1300 ٹن ہے جو صنعتی اور طبی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ صنعتی مقصد کے لیے آکسیجن کی ضرروت ہوتی ہے۔ ہمیں غیر کووڈ مریضوں کے لئے روزانہ 150 ٹن آکسیجن اور کووڈ مریضوں کے لیے 200 ٹن کی ضرورت ہے۔


ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں آکسیجن کی پیداوار 3000 ٹن تک بڑھانے کی ہدایات دی گئی ہیں، حالانکہ اس میں وقت لگے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ کووڈ -19 کی دوسری لہر قابو میں ہے، لیکن گزشتہ چند دنوں میں یومیہ کیسز کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں زیادہ بھیڑ سے بچنا اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کر نا ہے۔ ہمیں ان جگہوں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو ابھی کھولے گئے ہیں۔ "

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔