افغانستان سے پاکستان تک لرزی زمین؛ دہلی، نوئیڈا غازی آباد میں بھی آیا زلزلہ

افغانستان میں جمعرات کو 5.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کے جھٹکے ہندوستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس کا اثر دہلی-این سی آر اور راجستھان کے کچھ علاقوں میں دیکھا گیا

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: افغانستان میں جمعرات کو 5.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کے جھٹکے ہندوستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ دہلی-این سی آر اور راجستھان کے کچھ علاقوں میں زلزلے نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کی صبح 11 بج کر 26 منٹ پر 5.7 شدت کا زلزلہ کابل سے 277 کلومیٹر شمال مشرق میں 255 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

افغانستان میں آج صبح آنے والے زلزلے کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوئے۔ جموں و کشمیر اور پاکستان کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور گردونواح میں بھی زمین لرز گئی۔ پاکستان میں زلزلے کی شدت 5.4 بتائی گئی ہے۔ پاکستان کے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔


زمین ہلتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکلنے لگے۔ تاہم ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستان اور ہندوستان کے پڑوسی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستان میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے حوالے سے لوگوں نے ایکس پر بھی پوسٹ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔