پاسپورٹ بنوانے کی تیاری میں ہیں تو 2 ستمبر تک کریں انتظار! پہلے کی درخواستیں ہوں گی ری شیڈول

 محکمہ کی نوٹس کے مطابق پاسپورٹ سیوا پورٹل 29 اگست جمعرات 20.00 بجے سے 2 ستمبر پیر 06.00 بجے تک تکنیکی رکھ رکھاؤ کے لیے بند رہے گا

ہندوستانی پاسپورٹ
ہندوستانی پاسپورٹ
user

قومی آوازبیورو

اگر آپ پاسپورٹ بنوانے کی تیاری کر رہے ہیں تو آپ کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ 29 اگست کی رات 8 بجے سے 2 ستمبر کی صبح تک پورے ملک میں محکمہ پاسپورٹ کا پورٹل بند رہے گا۔ اگر کسی نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے پہلے ہی درخواست دے رکھی ہے اور اسے 30 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان اپائنٹمنٹ ملی ہے تو اسے بھی کسی دیگر تاریخ کے لیے ری شیڈول کرنا پڑے گا۔

محکمہ پاسپورٹ نے اس تعطل کے سلسلے میں جانکاری دی ہے کہ مینٹی ننس کے سبب 5 دنوں تک پورٹل پر کام نہیں کیا جا سکے گا۔ نہ صرف پاسپورٹ سروس سنٹر بلکہ علاقائی پاسپورٹ دفتر، درخواست دہندگان کی پولیس تصدیق اور وزارت خارجہ میں بھی کام کاج متاثر ہوں گے۔ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ایسے درخواست دہندہ، جنہوں نے اس مدت کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کی ہے وہ اپنی اپائنٹمنٹ ابھی کسی دیگر تاریخ کے لیے ری شیڈول کر سکتے ہیں۔


محکمہ پاسپورٹ نے اس معاملے میں نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ پاسپورٹ سیوا پورٹل 29 اگست 2024، جمعرات 20.00 بجے (آئی ایس ٹی) سے 2 ستمبر پیر 06.00 بجے (آئی ایس ٹی) تک تکنیکی رکھ رکھاؤ کے لیے بند رہے گا، اس مدت کے دوران شہریوں اور سبھی ایم ای اے/ آر پی او/ بی او آئی/ آئی ایس پی/ ڈی او پی/ پولیس افسران کے لیے سسٹم دستیاب نہیں رہے گا۔ 30 اگست 2024 کے پہلے بُک کی گئی اپائنٹمنٹ کو مناسب طور سے ری شیڈول کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو مطلع کیا جائے گا۔

غور طلب رہے کہ ہندوستانی شہری پاسپورٹ سروس پورٹل passportindia.gov.in کا استعمال نئے پاسپورٹ جاری کرنے، جدیدکاری اور دیگر مختلف خدمات کے لیے اپائنٹمنٹ بُک کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ اس سال مارچ کے مہینہ میں بھی پورٹل کو رکھ رکھاؤ کے لیے بند کیا گیا تھا۔ رکھ رکھاؤ کا کام مکمل ہونے کے بعد پورٹل دوبارہ اپائنٹمنٹ اور دیگر خدمات کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔