سونالی پھوگاٹ قتل معاملہ: ڈرگ اسمگلر، ریستوراں مالک حراست میں

ڈی ایس پی جیوبا دلوی نے بتایا ’’آج صبح ہم نے اس معاملہ میں کرلیز ریستوراں کے مالک اور ایک ڈرگ اسمگلر کو حراست میں لیا ہے۔ ہم ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔‘‘

سونالی پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس
سونالی پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پنجی: گوا پولیس نے بی جے پی لیڈر اور کنٹینٹ کرئیٹر سونالی پھوگاٹ قتل کے معاملہ میں ہفتہ کے روز ایک ڈرگ اسمگلر اور ریستوراں مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی ایس پی جیوبا دلوی نے بتایا ’’آج صبح ہم نے اس معاملہ میں کرلیز ریستوراں کے مالک اور ایک ڈرگ اسمگلر کو حراست میں لیا ہے۔ ہم ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔‘‘

پھوگاٹ کے پرسنل اسسٹنٹ سدھیر سانگوان اور سکھوندر سنگھ کو جمعہ کے روز گرفتار کئے جانے کے ایک دن بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کیب ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی ہے، جہیں سانگوان اور پھوگاٹ نے انجونا ریستوراں اور دیگر مقامات کے سفر کے دوران کرایہ پر لی تھی۔


ڈی جی پی اوم ویر سنگھ بشنوئی نے کہا تھا کہ سانگوان نے یہ کہتے ہوئے جرم کا اعتراف کر لیا ہے کہ گوا پہنچنے کے بعد وہ سکھوندر کے ساتھ پارٹی کرنے کے بہانے پھوگاٹ کو کرلیز لے گیا اور اس نے پینے کے پانی میں کوئی چیز ملا دی اور اسے سونالی کو پینے کے لئے مجبور کیا۔

انہوں نے کہا ’’پانی پینے کے بعد وہ ریستوراں میں بے چینی اور کمزوری محسوس کر رہیی تھیں۔ بعد میں سانگوان انہیں ہوٹل لے گئے، جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے اس کے بعد بھوگاٹ کو سینٹ انٹونی اسپتال لے گئے، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ سونالی پھوگاٹ 22 اگست کو گوا گئی تھیں اور انجونا ہوٹل میں ٹھہری تھیں۔ پیر کی شب انہیں بے چینی محسوس ہوئی اور اگلی صبح انہیں انجونا کے سینٹ انتھونی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔