نیپال سے بجلی برآمدات کی اجازت کے لیے ہندوستان سے درخواست کرے گا بنگلہ دیش

میٹنگ میں نیپال بنگلہ دیش وقف شدہ پاور ٹرانسمیشن لائن کی ترقی کے لیے دونوں ممالک اور ہندوستان کے درمیان سہ فریقی معاہدے کے لیے کوشش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بجلی، تصویر آئی اے این ایس
بجلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے کشتیا کے بھیرامارا سب ڈویژن میں واقع ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ پاور سسٹم کے ذریعے نیپال سے 40-50 میگاواٹ بجلی برآمد کی اجازت کے لئے نیپال کے ساتھ مشترکہ طور پر ہندوستان سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

'ڈھاکا ٹریبیون' کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اور نیپال کے درمیان توانائی تعاون کے لئے تشکیل دی گئی سکریٹری سطح کی جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی (جے ایس سی) کی میٹنگ میں نیپال الیکٹرسٹی اتھارٹی اور بنگلہ دیش الیکٹرسٹی ڈیولپمنٹ بورڈ نے ہندوستان کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی این ٹی پی سی سے بہرام پور-بھیرامارا کراس بارڈر پاور ٹرانسمشن لنک کے ذریعہ سہ فریقی بجلی کی فروخت اور خریداری کے لیے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سال 2013 میں، ہندوستان اور بنگلہ دیش نے دونوں ملکوں کے درمیان بہرام پور-بھیرامارا کراس بارڈر پاور ٹرانسمشن لنک کا افتتاح کیا تھا۔


میٹنگ میں نیپال-بنگلہ دیش وقف شدہ پاور ٹرانسمیشن لائن کی ترقی کے لیے دونوں ممالک اور ہندوستان کے درمیان سہ فریقی معاہدے کے لیے کوشش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جے ایس سی کی میٹنگ میں نیپال کی وزارت توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی کے سکریٹری سشیل چندر تیواری اور بنگلہ دیش کی وزارت توانائی اور معدنی وسائل کے سکریٹری محمد حبیب الرحمن اور دونوں ممالک کے دیگر اہم انتظامی حکام موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔