پرانے نوٹ بدلنے یا خریدنے کے نام پر ہو رہا دھوکہ، آر بی آئی نے جاری کیا الرٹ

ہندوستان میں پرانے نوٹوں اور سکّوں کو خریدنے یا فروخت کرنے کے نام پر دھوکے بازی کا کھیل چل رہا ہے۔ اس کے خلاف آر بی آئی نے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بہکاوے میں نہ آئیں۔

آر بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
آر بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں پرانے نوٹوں اور سکّوں کو فروخت کر پیسہ کمانے جیسی باتیں گزشتہ کچھ مہینوں میں زیادہ سننے کو ملی ہیں اور واٹس ایپ پر ایسی چیزیں تیزی کے ساتھ وائرل بھی ہو رہی ہیں۔ اس درمیان آر بی آئی نے لوگوں کو انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دراصل ہندوستان میں پرانے نوٹوں اور سکّوں کو خریدنے یا فروخت کرنے کے نام پر دھوکے بازی کا کھیل چل رہا ہے۔ اس کے خلاف آر بی آئی نے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بہکاوے میں نہ آئیں۔ سنٹرل بینک نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے لوگوں سے یہ اپیل کی ہے۔

آر بی آئی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ’’ریزرو بینک آف انڈیا کی جانکاری میں آیا ہے کہ کچھ عناصر دھوکہ سے آر بی آئی کے نام/لوگو کا استعمال کر لوگوں سے فیس/کمیشن/ٹیکس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آن لائن یا آف لائن ذرائع سے پرانے بینک نوٹوں اور سکّوں کی خرید اور فروخت کے فرضی آفر دیئے جا رہے ہیں۔‘‘


آر بی آئی نے بتایا کہ اس نے اس طرح کے لین دین میں اپنی جانب سے ٹیکس/کمیشن لینے کے لیے کسی ادارہ/فرم/شخص وغیرہ کو رجسٹرڈ نہیں کیا ہے۔ سنٹرل بینک نے ایسی دھوکہ دہی والی تجاویز کے ذریعہ سے رقم نکالنے کے لیے آر بی آئی کے نام کا استعمال کرنے والے عناصر کا شکار نہ ہونے کی صلاح دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔