جمہوریت عمارتوں سے نہیں عوام کی آواز پر چلتی ہے: کھڑگے

کانگریس صدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا کہ صدر سے نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کا حق چھین لیا گیا ہے۔ خواتین کھلاڑیوں کو سڑکوں پر مارا پیٹا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

 نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح سے دور رکھنے اور دہلی پولیس کے ذریعہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے مار پیٹ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ہےکانگریس صدر نے کہا کہ جمہوریت عمارتوں سے نہیں بلکہ لوگوں سے چلتی ہے۔

کانگریس صدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا کہ صدر سے نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کا حق چھین لیا گیا ہے۔ خواتین کھلاڑیوں کو سڑکوں پر مارا پیٹا گیا۔ بی جے پی-آر ایس ایس کے حکمرانوں کے تین جھوٹ اب ملک کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں- جمہوریت، قوم پرستی اور بیٹی بچاؤ۔ مودی جی یاد رکھیں، جمہوریت عمارتوں سے نہیں چلتی، عوام کی آواز سے چلتی ہے۔


کانگریس صدر کا یہ تبصرہ وزیر اعظم مودی کے اتوار کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد آیا۔ جب احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے جنتر منتر سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کرنے کی کوشش کی تو دہلی پولیس نے ان کے ساتھ مار پیٹ اور بدتمیزی کی۔

دہلی پولیس نے اتوار کو جنتر منتر سے بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور سنگیتا پھوگاٹ کو اس وقت حراست میں لے لیا جب انہوں نے پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کرکے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے احتجاجی مقام سے ان کے خیمے بھی ہٹا دیئے ہیں۔


پہلوانوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے قریب پنچایت منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 23 اپریل سے بھارت کے نامور پہلوان جیسے بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگات جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */