ایمیزون اور فیوچر گروپ تنازعہ پر دہلی ہائی کورٹ نے سنایا اہم فیصلہ

دہلی ہائی کورٹ نے مانا ہے کہ فیوچر ریٹیل لمیٹڈ (ایف آر ایل) بورڈ کی جانب سے ریلائنس کو معاہدے کی منظوری دینے کی تجویز جائز ہے اور پہلی نظر میں قانون التزام کی دفعات کے مطابق ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کے سب سے بڑے خوردہ سودے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کا راستہ صاف ہوتا نظر آرہا ہے۔ پیر کو دہلی ہائی کورٹ نے فیوچر گروپ اور ایمیزون تنازعہ معاملے میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ریگولیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق فیوچر گروپ کی درخواست اور اعتراضات کا فیصلہ کرے۔ تاہم عدالت نے فیوچر ریٹیل لمیٹڈ کی اس درخواست کو خارج کردیا جس میں اس نے ایمیزون کو ریگولیٹرز سے بات کرنے سے روکنے کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل 20 نومبر کی سماعت میں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ 20 نومبر کو سماعت کے دوران عدالت نے دونوں فریقوں کو اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس سودے پر سنگاپور کی ثالثی عدالت نے 25 اکتوبر کو عبوری طور پر روک لگادی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے ریگولیٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اس تنازعہ پر فیصلہ کریں ۔معاملہ ہندوستانی امن قانون کے تحت حل کیا جائے گا۔


دہلی ہائی کورٹ نے مانا ہے کہ فیوچر ریٹیل لمیٹڈ (ایف آر ایل) بورڈ کی جانب سے ریلائنس کو معاہدے کی منظوری دینے کی تجویز جائز ہے اور پہلی نظر میں قانون التزام کی دفعات کے مطابق ہوگا۔ ایمیزون نے اسے غلط قرار دیا۔ جج مکتا گپتا نے اپنے 132 صفحات پر مشتمل اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ ایمیزون نے افیما اور ایف ڈی آئی کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایمیزون نے مختلف سمجھوتے کرکے ایف آر ایل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جس کو جائز نہیں ٹھرایا جاسکتا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ایمیزون کی وجہ سے فیوچر اور ریلائنس کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر سول کاروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

اب یہ معاملہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن آف انڈیا (سیبی) نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل (این سی ایل ٹی) اور دیگر ریگولیٹرز کی عدالت میں سامنے آیا ہے۔ اس معاملے پر فیصلہ کرنے کیلئے اسے گرین سگنل مل گیا ہے۔ اس سے قبل ، 20 نومبر کو ، مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ریلائنس انڈسٹریز اور فیوچر گروپ کے مابین معاہدے کی منظوری دی تھی۔ جس کے بعد دونوں کمپنیوں نے معاہدے کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ سی سی آئی کے اس فیصلے سے امریکی کمپنی ای کامرس کمپنی ایمیزون کو بھی ایک بڑا دھچکا لگا۔


ریلائنس انڈسٹریز کی ذیلی کمپنی ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹڈ (آر آر وی ایل) نے رواں سال اگست میں فیوچر گروپ کے خوردہ اور تھوک کے کاروبار اور لاجسٹکس اور گودام کی تحویل کااعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کے بعد فیوچر گروپ کے 420 شہروں میں پھیلے 1،800 سے زائد اسٹورز تک ریلائنس کی رسائی حاصل ہوجاتی ۔ یہ معاہدہ 24713 کروڑ میں فائنل ہوئی تھی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔